یوکرین: ماریوپول تھیٹر پر روسی بمباری، 300 افراد کی ہلاکت کا خدشہ
یوکرین کے شہر ماریو پول کے تھیٹر پر روسی بمباری میں 300 افراد کی ہلاکت کا خدشہ سامنے آیا ہے
یوکرینی حکام نے مقامی تھیٹر پر روسی بمباری میں میں بڑی تعداد میں ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا اور کہا کہ کم از کم 300 افراد مارے گئے ہیں۔
یوکرینی حکام کے مطابق وہ اب بھی اس ہولناکی پر یقین نہیں کرنا چاہتے، لیکن ان لوگوں کے الفاظ جو حملےکے وقت عمارت کے اندر تھے، کچھ اور کہتے ہیں۔
یوکرینی حکام کے مطابق روسی فوجیوں نے جان بوجھ کر شہریوں کو نشانہ بنایا، وہ جانتے تھے کہ وہ کہاں حملہ کر رہے ہیں۔
روسی فوج نے 16مارچ کو ماریوپول کے تھیٹر پر طاقتور بم گرایا تھا، روسی بمباری کے وقت تھیٹر میں 1 ہزار سے زائد خواتین، بچوں اور مردوں نے پناہ لے رکھی تھی۔
بشکریہ : جنگ ، سوشل میڈیا