روسی عدالت کی فیس بک اور انسٹاگرام پر پابندی
روس کی عدالت نے فیس بک کمپنی میٹا کو انتہا پسند ادارہ قرار دے دیا، روسی خبر ایجنسی کے مطابق روس کی عدالت نے فیس بک اور انسٹاگرام پر پابندی لگا دی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق دونوں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر انتہا پسند سرگرمیاں ہونے پر پابندی لگائی گئی، تاہم روسی عدالت نے میٹا کمپنی کی واٹس ایپ سروسز پر پبلک پلیٹ فارم نہ ہونے کی وجہ سے پابندی نہیں لگائی۔
روسی عدالت نے میٹا کمپنی کو روس مخالف مؤقف اپنانے پر انتہا پسند ادارہ قرار دیا ہے۔
عدالت کا مزید کہنا ہے کہ میٹا کمپنی نے یوکرین میں اپنے صارفین کو روسی جارحیت کے خلاف تشدد پر زور دینے والے پیغامات پوسٹ کرنے کی اجازت دینے کا کہا ہے۔
بشکریہ : جنگ، سوشل میڈیا