ریاستوں کے درمیان تنازعات کسی کے مفاد میں نہیں، چینی صدر
چین کے صدر شی جن پنگ نے امریکی صدر جو بائیڈن سے ویڈیو کال پر رابطہ کیا ہے۔
بیجنگ سے چینی میڈیا کے مطابق اس موقع پر چینی صدر کا کہنا تھا کہ ریاستوں کے درمیان تنازعات کسی کے مفاد میں نہیں، ریاست کے ریاست سے تعلقات فوجی دشمنی کے مرحلے تک نہیں جا سکتے۔
صدر شی جن پنگ نے مزید کہا کہ یوکرین کا تنازع ایسا ہے جو ہم نہیں دیکھنا چاہتے۔ چین اور امریکا کو دو طرفہ تعلقات صحیح راستے پر گامزن کرنا چاہئیں۔
انھوں نے کہا کہ امریکا اور چین کو بین الاقوامی ذمہ داریاں نبھاتے ہوئے عالمی امن کے لیےکوششیں کرنی چاہئیں۔
صدر شی جن پنگ نے کہا کہ امن اور سلامتی بین الاقوامی برادری کا سب سے قیمتی خزانہ ہیں