حرمین شریفین میں کورونا کے بعد رمضان کیلئے بڑے آپریشنل منصوبے کا اعلان
سعودی عرب میں حرمین شریفین انتظامیہ نے کورونا وائرس کے دو سال بعد زندگی معمول پر آنے پر رواں برس رمضان کے لیے سب سے بڑے آپریشنل پلان کا اعلان کردیا۔
عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق حرمین شریفین انتظامیہ کے سربراہ ڈاکٹر عبدالرحمٰن السدیس اس بات کا اعلان آن لائن پریس کانفرنس میں کیا۔
انہوں نے کہا کہ اس سال رمضان میں عمرہ زائرین کی خدمت کیلئے 12 ہزار کارکنان تعینات ہوں گے، جس میں خواتین اہلکار شامل ہیں۔ جبکہ ڈیجیٹل سہولتیں اور مصنوعی ذہانت کے ذریعے بھی زائرین کی خدمت کی جائے گی۔
انہوں نے بتایا کہ مسجد الحرام میں سینیٹائزنگ، صفائی اور دھلائی کا خاص اہتمام کیا جائے گا جبکہ اس سال 2 ہزار رمضان افطار دسترخوان کے اجازت نامے دیے گئے ہیں۔
بشکریہ : جنگ، سوشل میڈیا