عید سے پہلے سونے کی قیمت میں اتنا اضافہ
عید سے پہلے آخری کاروباری روز بھی پاکستان میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا ہے۔
سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 350 روپے کا اضافہ ہوگیا ہے جس کے باعث فی تولہ سونا 87 ہزار 350 روپے کا ہوگیا ہے۔ 10 گرام سونے کی قیمت میں 300 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد اس کی قیمت 74 ہزار 888 روپے ہوگئی ہے۔