سجل علی، احد رضا میر کی طلاق کی وجہ کونسی اداکارہ بنی؟
پاکستانی سوشل میڈیا و دیگر شعبے تا حال اپنی پسندیدہ فنکار جوڑی، اداکارہ سجل علی اور اداکار احد رضا میر کی طلاق کی خبروں سے پھیلنے والی افسردگی سے باہر نہیں آ سکے ہیں جبکہ اس طلاق سے متعلق اب ایک نیا دعویٰ سامنے آ گیا ہے۔
سوشل میڈیا پر گزشتہ روز صحافی مطلوب طاہر کا ایک ویڈیو بیان وائرل رہا جس میں اُن کی جانب سے سجل علی اور احد رضا میر کے درمیان ہونے والی طلاق کی وجہ احد رضا میر کے دل پھینک اور متعدد معاشقوں کو ٹھہرایا گیا تھا۔
صحافی مطلوب طاہر کا کہنا تھا کہ پاکستان شوبز انڈسٹری میں سب ہی جانتے ہیں کہ احد رضا میر کیسی طبیعت کے مالک انسان ہیں، احد رضا میر ایک دل پھینک فنکار ہیں۔
مطلوب طاہر کا اپنی ویڈیو میں کہنا تھا کہ احد رضا میر ایک بار شوبز انڈسٹری ہی کی ایک اداکارہ (مشہور اسٹار) کے ساتھ پکڑے گئے تھے
بشکریہ: جنگ، سوشل میڈیا