PFDC L’Oréal Paris Bridal Week
پیرس لوریئل برائڈل رنگا رنگ فیشن شو
پیرس لوریئل برائڈل ویک کا ہر سال کی طرح اس مرتبہ بھی رنگا رنگ فیشن شو لاہور میں منعقد کیا گیا.
اس فیشن ویک کے پہلے روز متعدد ڈیزائنرز نے اپنے خوبصورت ملبوسات کی نمائش کی۔
فیشن ویک کے پہلے روز ندا ازور، حسین ریہار، زوبیا زینب، ایکوا فینا رائزنگ ٹیلنٹ شوکیس اور سائرہ شکیرا کے ملبوسات پہننے موڈلز نے ریمپ پر رنگ بکھیرے۔
حسین ریہار
حسن ریہار نے اپنے ملبوسات میں زیادہ تر لال اور گلابی رنگوں کا انتخاب کیا، تمام ملبوسات پر کافی بھاری کام کیا گیا تھا جو شادیوں اور مہندی میں پہننے جاسکتے ہیں۔
زوبیا زینب
زوبیا زینب کی کلیکشن نہایت سادہ اور عام رہی، انہوں نے اس میں ہلکے رنگوں کا استعمال کیا جو بہت زیادہ خاص نظر نہیں آئے۔
ندا ازور
ندا ازور نے منفرد ملبوسات پیش کیے، ہر مرتبہ کی طرح اس بار بھی ان کے ملبوسات کے ساتھ ساتھ جیولری بھی نہایت منفرد نظر آئی۔
ایکوا فینا رائزنگ ٹیلنٹ شوکیس
ایکوا فینا رائزنگ ٹیلنٹ شوکیس میں ابھرتے ہوئے نئے ڈیزائنرز ہر سال ہی کچھ الگ اور خوبصورت پیش کرتے ہیں اور اس سال بھی وہ اس میں کامیاب ثابت ہوئے۔
سائرہ شکیرا
سائرہ شکیرا کی کلیکشن میں کچھ لباس نہایت منفرد اور خوبصورت نظر آرہے تھے۔