URDUSKY || NETWORK

میرا سیٹھی نے خفیہ طور پر شادی کرلی

38

Mira Sethi has tied the knot with long time beau and fiancé Bilal Siddiqui in an enchanting wedding ceremony held in San Francisco, California.

پاکستان کی نامور اداکارہ میرا سیٹھی نے خفیہ طور پر شادی کرکے مداحوں کو حیران کردیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال نومبر میں اداکارہ نے اپنے دوست بلال صدیقی سے منگنی کرلی تھی، جنہوں نے میرا کی طرح آکسفورڈ یونیورسٹی میں ہی تعلیم حاصل کی۔

میرا سیٹھی کی منگنی کی تصویر — فوٹو/ انسٹاگرام
                                                          میرا سیٹھی کی منگنی کی تصویر — فوٹو/ انسٹاگرام

اپنی شادی کی خبر کا اعلان میرا سیٹھی نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر تصاویر شیئر کرکے کیا، میرا کے مطابق شادی کی تقریب میں انہوں نے اپنا میک اپ خود کیا اور بال بھی خود ہی بنائے۔

ان دونوں نے چند روز قبل امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر سان فرانسسکو میں نہایت سادگی سے شادی کی، ان کی شادی کی تقریب میں خاندان والوں سمیت چند قریبی دوستوں نے شرکت کی۔

شادی سے قبل ان دونوں کے نکاح اور مہندی کی تقریبات لاہور میں منعقد ہوئیں تھی۔

اس دوران میرا سیٹھی نے گلابی رنگ کا جوڑا زیب تن کیا، جس میں وہ نہایت خوبصورت نظر آئیں۔

اداکارہ کی شادی کی تقریبات میں ان کے بھائی گلوکار علی سیٹھی نے بھی گلوکاری کے جوہر دکھائے۔

میرا کی شادی کی تمام تقریبات کے دوران کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئیں، جن میں وہ نہایت خوبصورت نظر آئیں۔

اداکارہ کے قریبی دوست اداکار عدنان ملک نے بھی ان کی شادی کی تصاویر شیئر کرنے کے ساتھ ساتھ نئے جوڑے کو شادی کی مبارکباد بھی دی۔

یاد رہے کہ میرا سیٹھی سینئر صحافی اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سابق چیئرمین نجم سیٹھی کی بیٹی ہیں۔

میرا سیٹھی نے اب تک صرف ایک ہی فلم ’سات دن محبت ان’ میں کام کیا ہے، تاہم انہوں نے متعدد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

میرا سیٹھی نے 2013 میں اداکاری کی شروعات کیں، وہ اداکاری سے قبل امریکا میں صحافت کی ذمہ داریاں بھی نبھا چکی تھی۔

میرا سیٹھی کی والدہ جگنو محسن بھی جہاں صحافت میں اپنی ذمہ داریاں نبھا چکی ہیں، وہیں وہ اب ٹی وی چینلز پر پروگرامات کرتی دکھائی دیتی ہیں۔