مقبوضہ کشمیر پر 55 فنکاروں و میوزیکل بینڈ کا گانا ریلیز
Pakistani music band Darvesh has collaborated with 55 Pakistani artistes to dedicate a song to Kashmiris. The song is out and is on the struggle of Kashmiris in Indian occupied Kashmir.
معروف میوزیکل بینڈ ’درویش‘ کے بینر تلے متعدد میوزیکل بینڈز اور کم سے کم 38 گلوکاروں و اداکاروں پر مبنی مقبوضہ کشمیر سے متعلق گیت ’آزاد ہوں میں‘ ریلیز کردیا گیا۔
گانے کی خاص بات یہ ہے کہ اس کی شاعری میں بابا بلھے شاہ کی شاعری کو بھی مکس کیا گیا ہے جب کہ اس میں متعدد ابھرتے ہوئے اور نئے گلوکاروں نے بھی وادی کشمیر اور وہاں کے مظلوم عوام سے حمایت کی ہے۔
تقریبا 8 منٹ دورانیے کے گانے میں گلوکارہ ٹینا ثانی، اداکار عدنان صدیقی، ریچل وکاجی، اریب اظہر، ارزا خان، نازیہ زبیری، نمرہ رفیق، نادیہ حسین، ایمن خان، فریال محمود، وردہ عزیز اور علی گل پیر سمیت دیگر فنکاروں نے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے۔
گانے کی ویڈیو میں تمام اداکاروں و فنکاروں کو دکھایا گیا ہے۔
گانے کی شاعری میں جہاں بلھے شاہ کو شامل کیا گیا ہے، وہیں اس کی شاعری رافع صدیقی اور ڈاکٹر گوہر خانم نے لکھی ہے۔
گانے کی ہدایات زین صدیقی نے دی ہیں اور انہوں نے ہی اسے پروڈیوس کیا ہے جب کہ رافع صدیقی نے اس گانے کو کمپوز کیا ہے۔
’درویش بینڈ‘ کے بینر تلے ریلیز کیے گئے اس گانے میں ’کشمیر بینڈ، تماشا بینڈ اور ای شارپ بینڈ‘ سمیت دیگر بینڈز کے فنکاروں نے بھی پرفارمنس کی ہے۔