یاسر حسین 2 سال بعد بڑے پردے پر کامیڈی
پاکستان کے نامور ہدایت کار ابو علیحہ کو ان کی ہارر فلم ‘کتاکشا’ کے لیے کافی پذیرائی ملی اور اب وہ ‘ہاف فرائی’ نامی کامیڈی فلم بنارہے ہیں۔
ہاف فرائی میں کوئی اور نہیں بلکہ نامور پاکستانی اداکار یاسر حسین مرکزی کردار نبھائیں گے، جن کی کامیڈی کو فلم ‘کراچی سے لاہور’ میں بےحد پسند کیا گیا تھا۔
فلم میں یاسر کے ہمراہ ‘فریال محمود کام کررہی ہیں، جنہوں نے سوشل میڈیا پر یاسر حسین کے ساتھ کام کرنے پر اپنے جوش کا اظہار کیا۔
ابو علیحہ نے بھی اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر اعلان کیا کہ فلم میں فریال اور یاسر کے ساتھ ساتھ فیضان خواجہ بھی کام کریں گے۔
خیال رہے کہ یہ فریال محمود کی پہلی جبکہ یاسر حسین کی تیسری فلم ہے۔
یاسر حسین اس سے قبل 2015 کی فلم ‘کراچی سے لاہور’ اور 2016 کی فلم ‘لاہور سے آگے’ میں کام کرچکے ہیں۔
ان دونوں ہی فلموں کی کہانی کامیڈی تھی اور اب یاسر حسین کی تیسری فلم بھی کامیڈی ہوگی۔