پاکستانی فلم ڈارلنگ وینس فلم فیسٹیول ایوارڈ جیتنے میں کامیاب
Darling claims Pakistan’s first Venice Film Festival win
پاکستانی شارٹ فلم ‘ڈارلنگ’ نے وینس انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں بہتر مختصر فلم ایوارڈ اپنے نام کرلیا ہے۔
فلم ڈارلنگ لاہور سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان شانی اور ایک مخنث خاتون الینا کی دوستی پر مبنی فلم تھی جس کا ورلڈ پریمیئر وینس فلم فیسٹیول میں ہوا۔
الینا کا کردار الینا خان نے ادا کیا جو کہ لاہور سے تعلق رکھنے والی ایک مخنث خاتون ہیں۔
اس فلم کی ہدایات 28 سالہ صائم صدیق نے دیں جو کہ لاہور سے تعلق رکھتے ہیں اور اس وقت کولمبیا یونیورسٹی میں زیرتعلیم ہیں۔
یہ پہلی بار ہے جب ایک پاکستانی فلم کی اسکریننگ وینس فلم فیسٹیول میں ہوئی اور وہ ایوارڈ بھی جیتنے میں کامیاب رہی۔
وینس فلم فیسٹیول کو فلمی دنیا کا سب سے پرانا فلمی فیسٹیول قرار دیا جاتا ہے اور ڈارلنگ کو بیسٹ شارٹ فلم کا Orizzonti ایوارڈ دیا گیا۔
ڈارلنگ پہلی پاکستانی فلم ہے جو 3 بڑے فلمی فیسٹیول یعنی کانز، برلن اور وینس میں پیش کی گئی۔
فلم کے ڈائریکٹر نے عرب نیوز کو ایک انٹرویو میں بتایا ‘میں نے بغیر توقع کے فلم کا نام بھیجا تھا کہ شاید اسے منتخب کرلیا جائے، اب یہ خوش قسمتی تھی یا کچھ اور، فلم کو منتخب کرلیا گیا’۔
اب اس فلم 10 ستمبر کو ٹورنٹو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں بھی پیش کیا جائے گا۔