فیشن ٹرینڈز عید پر
اس عید کے موقع پر اگر بازار میں سامنے آئے فیشن کی بات کی جائے تو ایسا کچھ نظر نہیں آیا جو ایک نظر میں پسند آجائے لیکن اگر اپنی پاکستانی اداکاراؤں کے اسٹائل پر نظر ڈالی جائے تو ان کا اسٹال کافی متاثر کن نظر آیا۔
اب گزرا وقت تو واپس نہیں آسکتا، لیکن ان اداکاراؤں کے اسٹائل کو آپ مستقبل میں ضرور کاپی کرسکتے ہیں۔
ساڑھی کا خوبصورت انداز
ویسے تو ساڑھی جیسا لباس ہمیشہ شادی میں ہی خواتین پہنا کرتی ہیں، تاہم اگر بہت زیادہ کام سے بھری ہوئی ساڑھی نہ ہو تو یقیناً عید کے موقع پر یہ لباس پہنا بھی اچھا آپشن ہوسکتا ہے۔
عید پر گرارا
بالکل سادہ کپڑے سے بنے گرارے بھی عید کے جوڑوں کے ساتھ پہنے جاسکتے ہیں، یہ صرف دلہنوں کے عروسی لباس کا ہی حصہ نہیں۔
بڑے جھمکے
آج کل یہ فیشن بہت زیادہ پسند کیا جارہا ہے، آپ بھی اسے اپنائیں اور لوگوں کی تعریف بٹوریں۔
ملبوسات کیلئے ایسا رنگ
ویسے تو یہ رنگ ملبوسات میں بہت زیادہ عام نہیں، لیکن آپ عید کی دعوت میں اس طرح کے لباس میں سب سے خاص نظر آسکتی ہیں۔
مانگ کے ساتھ روایتی جوڑا
ہمیشہ ہر دعوت میں اپنا ہیئراسٹائل وہی بال کھول کر بنانے کے بجائے ایسے روایتی انداز کے اسٹائل اپنا کر دیکھیں۔
کھسّہ سب کی پسند
شلوار قمیض ہو، یا کوئی اور لباس، کھسے سب کے ساتھ نہایت اسٹائلش نظر آتے۔