URDUSKY || NETWORK

سوناکشی سنہا

99

بوائے فرینڈ نے دھوکا دیا تو زندہ رہ نہیں پاؤں گی،

WOAH! Sonakshi Sinha reveals she SECRETLY dated a celebrity

بولی وڈ دبنگ گرل سوناکشی سنہا آج کل اپنی آنے والی کامیڈی ایکشن فلم ’خاندانی شفا خانہ‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں، جس میں وہ پہلی مرتبہ منفرد بولڈ کردار میں نظر آئیں گی۔

’خاندانی شفا خانہ‘ میں سوناکشی سنہا ایک ایسی لڑکی کا کردار ادا کرتی دکھائی دیں گی جو اپنے خاندان کے بزرگ افراد کے چل بسنے کے بعد شفا خانہ سنبھالتی ہیں اور بیمار لوگوں کا علاج کرتی دکھائی دیتی ہیں۔

فلم میں سوناکشی سنہا عام بیماریوں کے ساتھ ساتھ لوگوں کے جنسی مسائل کو بھی حل کرتی دکھائی دیتی ہیں اور ان کی اسی فلم کے ٹریلر پر بھی لوگوں نے اعتراض کیا ہے۔

’خاندانی شفا خانہ‘ کی تشہیر کے دوران بات کرتے ہوئے سوناکشی سنہا نے پہلی مرتبہ اپنی ذاتی زندگی کے رازوں سے پردہ اٹھایا اور بتایا کہ وہ اہم شخصیت سے محبت کر چکی ہیں۔

گھر والے شادی کے لیے سشیل لڑکا چاہتے ہیں، اداکارہ—فوٹو: فیس بک
گھر والے شادی کے لیے سشیل لڑکا چاہتے ہیں، اداکارہ—فوٹو: فیس بک

بولی وڈ ہنگامہ کے مطابق سوناکشی سنہا نے اعتراف کیا کہ وہ ماضی میں شوبز کی ہی ایک اہم شخصیت کے ساتھ تعلقات میں رہی ہیں اور ان دونوں کے درمیان اچھے تعلقات تھے۔

اگرچہ سوناکشی سنہا نے اعتراف کیا کہ ان کے شوبز کے اشخاص سے تعلقات رہے ہیں تاہم انہوں نے کسی کا نام لینے سے گریز کیا۔

گفتگو کے دوران سوناکشی سنہا نے انکشاف کیا کہ ان کے والدین چاہتے ہیں کہ وہ جلد سے جلد شادی کے بندھن میں بندھ جائیں اور وہ ان کے لیے کوئی ’سشیل لڑکا‘ چاہتے ہیں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ بولی وڈ میں کوئی ایسا سشیل لڑکا نہیں جس سے وہ شادی کریں۔

ایک سوال کے جواب میں دبنگ گرل کا کہنا تھا کہ اگر انہیں کسی سے محبت ہوجاتی ہے اور وہ ان کا بوائے فرینڈ انہیں دھوکا دیتا ہے تو وہ زندہ رہنا نہیں چاہیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: سوناکشی سنہا پر دھوکے کا مقدمہ درج

واضح رہے کہ ماضی میں 32 سالہ سوناکشی سنہا کا نام ارجن کپور سمیت سلمان خان اور بنٹے سجدے کے ساتھ جوڑا جاتا رہا ہے تاہم کبھی انہوں نے کسی کے ساتھ کھل کر تعلقات کا اعتراف نہیں کیا۔

پیار میں دھوکا ملا تو زندہ نہیں رہوں گی، اداکارہ—فوٹو: انسٹاگرام
پیار میں دھوکا ملا تو زندہ نہیں رہوں گی، اداکارہ—فوٹو: انسٹاگرام

سوناکشی سنہا نے 2010 میں سلمان خان کی فلم ’دبنگ‘ سے کیریئر کا آغاز کیا اور وہ ’دبنگ‘ سیریز کی پہلی دونوں فلموں اور اب جلد ہی آنے والی تیسری فلم میں بھی نظر آئیں گی۔

مزید پڑھیں: سوناکشی سنہا آن لائن دھوکے پر تڑپ اٹھیں

سوناکشی سنہا کی دوسری مشہور فلموں میں ’راؤڈی راٹھوڑ، جوکر، سن آف سردار، بلٹ راجا، تیور، اتفاق، ہیپی پھر بھاگ جائے گی اور کلنک‘ شامل ہیں۔

جلد ہی وہ ’خاندانی شفا خانہ‘ میں ایکشن میں دکھائی دیں گی، اب تک وہ 2 درجن سے زائد فلموں میں جلوہ گر ہوچکی ہیں۔