بطور اداکارہ ہر قسم کا کردار ادا کرنا چاہوں گی‘ سکارلٹ جانسن
لاس اینجلس ہالی وڈ اداکارہ سکارلٹ جانسن نے کہا ہے کہ وہ بطور اداکارہ ہر قسم کا کردار ادا کرنا چاہیں گی۔
سوموار کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان میں ہالی وڈ اداکارہ سکارلٹ جانسن نے کہا کہ وہ بطور اداکارہ ہر طرح کا کردار کرنے کی خواہش مند ہیں،میں اس بات کو نہیں مانتی کہ اداکار اپنے اوپر ایک کی کردار کی چھاپ لگا لے بلکہ بطور اداکار ان کا کام یہ ہے کہ وہ ہر طرح کا کردار کریں۔ سکارلٹ جانسن فلم ’’بلیک وڈو‘‘ میں ڈیویڈ ہربر کیساتھ مرکزی کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔ کیٹ شارٹ لینڈ کی ہدایتکاری میں بننے والی یہ فلم 2020ء میں سینما کی زینت بنے گی۔