بالی ووڈ کے معروف گلوکار کی پاکستان آمد
بالی وڈ کے گلوکار دلیر مہدی کے چھوٹے بھائی گلوکار میکا سنگھ نے گزشتہ روز ننکانہ صاحب کا دورہ کیا انہوں نے گورودوارہ باباگرونانگ کرتار پور پر بھی حاضری دی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق میکا سنگھ 3 روزہ دورے پر پاکستان میں موجود ہیں، گزشتہ روز انھوں نے گوردوارہ بابا گرونانک کرتارپور پر حاضری دی اور مذہبی رسومات ادا کیں۔ میکا سنگھ نے گودوارہ میں دیا جانے والا ظہرانے میں شرکت کی، گلوکار وہاں موجود سکھ یاتریوں میں گھل مل گئے۔میکا سنگھ نے پاکستان کی جانب سے کرتارپور راہداری منصوبے پر خوشی کا اظہار بھی کیا۔ بھارتی گلوکار کل واہگہ بارڈر کے راستے واپس بھارت روانہ ہو جائیں گے۔