URDUSKY || NETWORK

چارلی چپلن کی فلم نیلام کی جائے گی

115

Chaplin, Charlie (Circus, The)_01
اس فلم کو انتیس جون کو نیلام کیا جائے گا

مشہور مزاحیہ اداکار چارلی چپلن کی ایک فلم جسےآن لائن نیلامی کی ویب سائٹ ای بے نے تین پاؤنڈ بیس پینس میں خریدا تھا کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ یہ فلم جون میں ہونے والی نیلامی کے دوران ایک لاکھ سے زائد رقم میں فروخت ہو سکتی ہے۔

’چارلی چپلن ان زیپڈ‘ نامی اس فلم کے بارے میں خیال کیا جا رہا ہے کہ یہ چارلی چپلن کی موجودہ دور میں پائی جانے والی واحد فلم ہے۔

اس فلم کے ایک منظر میں چارلی چپلن کو ’زیپلن‘ نامی جرمن جہاز کو گراتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

اس فلم کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ اسے برطانوی فوجیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے پروپیگینڈہ کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے۔

سات منٹ کی فوٹیج میں جرمنی کے ’زیپلن‘ جہازوں کو لندن پر حملہ کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

کلیکٹر موریس پارک نے اس فلم کو سنہ دو ہزار نو میں خریدا تھا۔

موریس پارک کا کہنا ہے کہ انہوں نے اس فلم سے متعلق متعدد ماہرین سے مشورہ کیا ہے۔

موریس پارک کے مطابق چند ماہرین نے اسے ایک تجرباتی فلم قرار دیا جبکہ کچھ کے خیال میں یہ فلم چارلی چپلن کو بتائے بغیر بنائی گئی۔

موریس پارک نے اس فلم کو ’حیران کن‘ قرار دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ اس فلم میں بہت سے سوالات کا جواب نہیں دیا گیا۔

کچھ درس گاہوں کو یقین ہے کہ زیپلن ایک حقیقت ہے تاہم ان کا یہ بھی کہا ہے کہ فلم میں زیپلن نامی جہازوں کو ایک مثال کے طور پر پیش کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پہلی جنگِ عظیم کے دوران جرمنی کے زیپلن جہازوں کو برطانیہ اور فرانس پربمباری کے لیے استعمال کیا جاتا تھا۔

جرمنی کے زیپلن جہاز آسمان کے ذریعے دہشت پھیلانے کے حوالے سے مشہور تھے۔

برطانیہ کے سینسر بورڈ آف فلم کلاسیفیکیشن نے اس فلم کو سنہ انیس سو سترہ میں سرکاری طور پر صیغۂ راز میں شامل کر دیا تھا۔

اس فلم کو لندن کے نائیٹ بریج میں انتیس جون کو نیلام کیا جائے گا۔

BBC Urdu