نامور ماڈل انعم ملک کے ہاں بیٹی کی پیدائش
Anam Malik is now a mommy
پاکستان کی نامور ماڈل انعم ملک کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی جس کا اعلان انہوں نے سوشل میڈیا پر کیا۔
ماڈل نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اس لمحے کی ایک یادگار تصویر شیئر کی۔
اس پوسٹ کے ساتھ انعم ملک نے لکھا کہ ‘ہماری دنیا، ہماری جانِ من اس دنیا میں آگئی’۔
انعم ملک کے مطابق ان کی بیٹی کی پیدائش 19 فروری کو ہوئی جس کا نام انہوں نے آیت جبران رکھا ہے۔
ماڈل نے مزید بتایا کہ وہ اور ان کی بیٹی دونوں ہی صحت مند ہیں۔
خیال رہے کہ انعم ملک نے حاملہ ہونے کے بعد کئی فوٹو شوٹس بھی کروائے تھے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئیں۔