سیالکوٹ میں دو نواجون سگے بھائیوں کا وحشیانہ انداز میں قتل –
آپکی رائے؟
پاکستان مسلسل کسی خونی تکون کے شکنجے میں ہے ، اگر ایک طرف دہشت گردی کی لہر اٹھتی ہے تو دوسری طرف تاریخ کا بدترین سیلاب تھمنے کا نام نہیں لے رہا جبکہ عوام اپنی جان اور مال کی امان قانون کے محافظوں کے ہاتھوں لٹا رہے ہیں.
سیالکوٹ میں دو سگے بھائیوں کا قانون کے رکھوالوں کی موجودگی میں نہ صرف پر تشدد، بہمانہ ، سفاکانہ قتل کیا گیا بلکہ انکی لاشوں کو الٹا لٹکا کر ان کی بے حرمتی کی گئی اور یہ سب کچھ کرنے کے بعد انہیں ڈاکوبنا کر مقدمہ درج کردیا گیا. جب سپریم کورٹ نے اس واقعہ کا از خودنوٹس لیا تو اس واقعہ کی حقیقت سامنے آنے لگی جبکہ اس خونی ڈرامے کا پردہ بھی چاک ہو گیا . دریں اثنا میڈیا نے اس واقعہ کی ویڈیو دکھا کر اس معاملے کی سنگینی کو عوام کے سامنے پیش کردیا . جس کے رد عمل میں نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا اس سفاکی کے عمل کو دیکھ کر انگشت بدنداں ہوگئی کہ انسانیت کا یہ دور کیا پتھر کے دور کو لوٹ رہا ہے؟
کیا آج اس مہذب معاشرے میں بھی انسان درندگی کی ساری حدیں پھلانگ چکا؟
مارپیٹ اور بیہمانہ قتل کے دوران موجود لوگوں کی سرد مہری اور کسی لاچاری کی مدد سے دوری کس بات کی غمازی کرتی ہے؟
کیا مذاہب عالم انسانیت کے شانے بلند کرنے کا درس نہیں دیتے ؟
پاکستان میں پولیس سے عوام اپنے تحفظ اور امان کی ضمانت کس سے مانگیں؟
آپ کس ردعمل کے مرحلے سے گزر رہے ہیں، اپنے خیالات اور جذبات کا اظہار اردو ، یا انگلش میں یہاں کرسکتے ہیں…..