URDUSKY || NETWORK

ورلڈ کپ کرکٹ،پاکستان نے کینیا کو 205رنز سے ہرادیا

137
ورلڈ کپ کرکٹ،پاکستان نے کینیا کو 205رنز سے ہرادیا

Updated at 2040 PST
ہمبن ٹوٹا …پاکستان نے ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے اپنے پہلے میچ میں کینیا کو 205رنز سے شکست دے کرمیگا ایونٹ میں پہلی کامیابی سمیٹ لی ہے ۔بیٹنگ میں ناکامی کے بعد کپتان شاہد خان آفریدی نے ساری کثر بولنگ میں نکال دی اور5وکٹیں حاصل کیں،ان کی بولنگ کا تجزیہ کچھ یوں رہا،8اوورز میں3میڈن رہے اور16رن دے کر5وکٹ۔کینیا کی جانب سے کولنز اوبویا47رنز بنا کر سب سے کامیاب بیٹسمین رہے ان کی اننگ میں3چوکے اور3ہی چھکے شامل تھے جبکہ دونوں اوپنرز مورس اوما17اورسیرین واٹر16رنز بنا کر قابل ذکر رہے۔اس سے قبل پاکستان نے کینیا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہو ئے مقررہ50اوورز میں7وکٹوں کے نقصان پر317رنز بناکر کینیا کو جیت کے لئے 318رنز کا ہدف دیا تھا جس میں چار بیٹسمینوں نے ہاف سنچریاں اسکور کیں ۔ہدف کے تعاقب میں کینیا کی اننگز 112رنز تک محدود رہی ۔جیو سپر نے یہ میچ ہمبن ٹوٹا سری لنکا سے براہ راست نشر کیا ۔