مجھے پاکستانی ہونے پر فخر ہے
”مجھے پاکستانی ہونے پر فخر ہے“
یہ ملک اتنا کمزور اور بد حال نہیں جتنا اسے سمجھا جاتا ہے
اقوام عالم میں پاکستان کی حیثیت ،اعزازات اور خوبیوں کے بارے میں خصوصی تحریر
تحریر: رومانہ فاروق
ان دنوں دنیا کے سامنے پاکستان کے حالات کو اُس بد صورت تصویر کی طرح پیش کیا جا رہا ہے جس میں کوئی رنگ موجود نہیں لیکن حقیقت اس کے برعکس ہے ۔میں ایک سچی ومخلص محب وطن ہونے کے ناطے جب اپنے ملک کی اس بے رنگ تصویر کو دیکھتی ہوں تو دل خون کے آنسو روتا ہے ۔گزشتہ کئی ماہ سے پاکستان کے بارے میں جاری پروپگینڈے دیکھنے کے بعد میں نے فیصلہ کیا کہ اپنے ملک کی اصلی وحقیقی تصویر بناکر دوسروں کودکھانے کی کوشش کروں تاکہ اس بات کا پتہ تو چلے کہ کیا آیا پاکستان حقیقت میں ایک فیل سٹیٹ ہے یا محض اسے فیل سٹیٹ کے طور پر پیش کیا جارہا ہے۔پاکستان کی اصلی تصو یر بہت خوبصورت اور حسین ہے جس میں ہزاروں رنگ موجود ہیں۔ اور ہر نگ نمایاں، صاف، روشن اور چمکدار ہے اور کوئی بھی ان کو مدہم نہیں کر سکتا۔ پاکستان اُس سرزمین کا نام ہے جہاں ہر روز سورج نئی امیدوں، خواہشوں اور آمنگوں کے ساتھ طلوع ہوتا ہے۔ جہاں کے لوگوں کی ثابت قدمی اورحوصلے وجذبے کے چمک اُن شعاعوںکی طرح ہے جو ہمالیہ اور نا گا پر بت کی برف پوش چوٹیوں پر سورج کی کرنیں بکھرنے سے ملتی ہے۔ جہاں لوگوں کے دلوں میں محبت کا مطلب پر جوش مہمان نوازی ہے۔پاک سرزمین وہ سر زمین ہے جہاں لوگ مشکلات، اور کٹھن سے کٹھن گھڑی میں ایک دوسرے کاساتھ دیتے ہیں اور دوسرے کے دکھ کو اپنا سمجھ کر جان و مال کا نذرانہ دینے میں ایک دوسرے سے سبقت لے جانے کیلئے کوشاں نظر آتے ہیں۔ہمارا فرض ہے کہ ہمیں اپنے وطن سے محبت کرنی چاہیے اور ہمیشہ پاکستانی ہونے پر فخر کرنا چاہیے۔ کیونکہ یہ ہمارے پیارے پاکستان کی خوبصورتی اور سچائیاں روزروشن کی عیاں ہے۔ جس سے میں اور آپ تو کیا کوئی اندھا، گونگا اور بہرہ بھی انکار نہیں کر سکتا۔ پاکستان دنیا میں کہاں کھڑا ہے اور اس ملک کے پاس کیا کیا اعزازات ہیں ان پر نظرڈالیں تو احساس ہوگا کہ یہ ملک حقیقت میں ایک عظیم سلطنت ہے ۔
1۔پاکستان آبادی کے لحاظ سے دنیا کا چھٹا بڑا ملک ہے۔
2۔ معین علی نوازش جنہوں نے 23Aلے کر ورلڈ ریکارڈ بنایا،ان کا تعلق پاکستان سے ہے ۔
3۔ بحیثیت انجینئر اور سائنسدان دنیا کا ساتواں بڑا ملک پاکستان ہے۔
4۔ دنیا کی ساتویں بڑا ایٹمی طاقت کا اعزاز پاکستان کو حاصل ہے۔
5۔پاکستان فوجی طاقت میں دنیا کا ساتواں بڑا ملک ہے۔
6۔ پاکستان میں دنیا کا دوسرا اونچا ترین پہاڑی سلسلہ K-2ہے ۔َ ۔ دنیا کی نویں اونچی ترین چوٹی نا گا پربت پاکستان میں ہے۔
8۔ پاکستان میں دنیا کا آٹھوں عجوبہ شاہراہ قراقرم جسے اب دنیا کی سب سے اونچی بین الاقوامی سٹرک کا نام دیا گیا ہے۔
9۔ پاکستان میں دنیا کی سب سے بڑی دوسری نمک کی کان کھیوڑہ میں واقع ہے۔
10۔ ہلاجی جھیل ایشیا ک ی سب سے بڑی پرندوں کی صاف جگہ جھیل مانی جاتی ہے۔
11۔دنیا کی سب سے بڑی گہری بندرگاہ گوادر پاکستان مواقع ہے۔
12۔شندور پولوٹورنا منٹ ہر سال پاکستان میں منعقد ہوتا ہے جو دنیا میں سب سے بلند سطح پر کھیلا جا نیوالا اولین پولو ٹورنامنٹ ہے۔
13۔ دنیا کے بڑے ترین صحراؤں میں ایک صحرا تھر جو پاکستان میں موجود ہے۔
14۔ دنیا کی پرانی ترین تہذیب وتمدن وادی موہن جو دڑو پاکستان میں ہے۔
15۔پاکستان دنیا میں انگریزی بولنے والا نواں بڑا ملک ہے۔
16۔ ایشیا کا سب سے اونچا ریلوے سٹیشن خاں مہترزائی 2240میٹر سطح سمندر سے اوپر ہے جوپاکستان کے شہر کوئٹہ کے قریب ہے۔
17۔ سن 2009ءمیں دنیا کے طاقت ور ترین شخصیات میں پاکستان کے آرمی چیف اشفاق پرویز کیا نی کا نمبر 17واں ہے۔
18۔ دنیا کا سب سے بڑا زمین ڈیم تر بیلا ڈیم پاکستان میں ہے ۔
19۔ دنیا کا سب سے بڑا نظام آبپاشی پاکستان میں ہے۔
20۔ پاکستان دنیا کو دودھ فراہم کرنے والا پانچواں بڑا ملک ہے ۔
1۔جنوبی پاکستان میں ایک لمبا سا حلی حصہ اپنی طرز کا اولین ساحلی حصہ ہے۔
2۔ لوہے کا بہت بڑا ذخیرہ
3۔ زرخیز اور قابل کاشت زمین
4۔ شمالی پہاڑی سلسلوں میں سونا کے ذخائر۔
5۔60 مفید G.D.Pکا حصول بذریعہ زراعت
6۔ پاکستان سےcitrus fruit 70%کا پوری دنیا میں بر آمد ہونا
7۔ شاہرہ ریشم کا ذریعے چین و پاکستان کا ملاپ
8۔ تیل اور گیس کے ذخائر
9۔ پاکستان کے چار موسم اور ان سے حاصل ہونے والے فوائد
10۔اہم زرعی پیداوار ،کاٹن، گندم، چاول ، گنا پاکستان میں کثرت سے پایا جاتا ہے ۔
اب سوال پیدا ہوتا ہے کہ پاکستان کے پاس اتنے بڑے اعزازات اور وسائل تو موجود ہیں لیکن اس ملک نے ترقی کیوں نہیں کی تو اس کی ذمہ داری حکومتی سطح پر ہونے والی برائیاں اور بے ایمانیاں ہیں جنہوں نے پاکستان کو کھوکھلا کرکے رکھ دیا ہے۔ اگر ہم ان تمام قدرتی وسائل کو صحیح استعمال میں لائیں تو کوئی وجہ نہیں کہ ہم بھی ترقی یافتہ ملکوں کی فہرست میں آجائیں گے۔ اگر آپ بھی اپنے آپ کو ایک سچا محب وطن کہتے ہیں اور اس دھرتی ماں کے بیٹا بیٹی ہیں تو آپ سب بھی اپنے وطن سے محبت کریں اور حق کے لئے لڑ یں اور سچ کو وہاں تک پہنچائیں جہاں تک پہنچا سکتے ہیں۔ ہمیں ملکر اپنے اندرونی اور بیرونی دشمن کا خاتمہ کرنا ہوگا اور اُن کے خلاف لڑنا ہوگا جو ہماری سڑکوں کو بچوں، عورتوں اور مردوں کے خون سے رنگ رہے ہیں اور پوری دنیا میں ہماری لئے بد نامی کا باعث بنے ہوئے ہیں ۔یقیناً ہمیں خود کو آج کل کے مشکل حالات میں بھی اپنے آپ کو مضبوط بنا کر یہ ثابت کروانا ہے ”کہ ہم ایک ایسی قوم ہیں کہ برے وقت کو تو بھول جاتے ہیں لیکن یہ نہیں بھولتے کہ اُس نے ہمیں کیا کیا سکھایا۔ “کچھ بھی ہو لیکن میں فخر کرتی ہوں کہ اس سر زمین سے میرا تعلق ہے جس سرزمین کو اسلام کا قلعہ کہا جاتا ہے ۔میری اللہ تعالیٰ سے یہی دعا ہے کہ وہ ہر حال میں اس ملک کی سلامتی اور خوشحالی کی حفاظت کرے ہمیں ایسی طاقت اور سوچ عطا کرے کہ ہم فرائض کو پوری ذمہ داری سے ادا کریں۔اور دعا ہے کہ اللہ ہمارے لیڈروں کو ہدایت کے ساتھ ساتھ طاقت ، ہمت ، حوصلہ اور اچھی سوچ دے تاکہ یہ ملک جس مقصد کیلئے بنایا گیا تھا اُسی مقصد حصول میں کامیاب ہو۔آمین