Pictorial view of fire in California
امریکا کی ریاست کیلیفورنیا کے علاقےونڈسر میں بھڑک اٹھنے والی آگ نے خطرناک انداز میں پورے علاقے کو لپیٹ میں لے لیا اور حکام نے وارننگ جاری کردی ہے کہ 70 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے آگ پھیل رہی ہے۔
نیشنل ویدر سروس کی جانب سے جاری ایڈوائزری میں کہا گیا کہ کیلیفورنیا کے جنوبی علاقے میں دوپہر کے وقت آگ لگی جہاں 4 ہزار 500 سے زائد فائر فائٹر آگ بجھانے میں مصروف ہیں جبکہ ہیلی کاپٹر کی مدد سے بھی آگ پر قابو پانے کی کوشش کی جارہی ہے۔
آگ لگنے کے باعث علاقہ مکینوں کو فوری طور پر محفوظ مقامات پر منتقل ہونا پڑا جس کے لیے حکام نے بھرپور اقدامات کیے تھے۔
کیلیفورنیا کے گورنر نے ایمرجنسی نافذ کرکے امدادی کاموں کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت کی۔