URDUSKY || NETWORK

اسرائیل حماس کے درمیان جنگ بندی پر اتفاق

93

گیارہ دن میں اسرائیلی حملوں کے دوران 232 فلسطینی شہید اور 1900 سے زائد زخمی ہوئے، شہداء میں 65 بچے اور 39 خواتین بھی شامل ہیں جبکہ1 لاکھ 20 ہزار سے زائد افراد کے گھر ملبے کا ڈھیر بن گئے۔

غزہ پر اسرائیلی طیاروں اور حماس کے اسرائیلی علاقوں پر 11 دن تک جاری رہنے والے حملوں کے بعد فریقین نے غیرمشروط جنگ بندی کی مصری تجویز کو قبول کر لیا ہے۔ امریکی صدر نے جنگ بندی کے معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کو اپنے دفاع کا مکمل حق حاصل ہے۔ اس لڑائی کے دوران غزہ میں 65 بچوں سمیت 232 جبکہ اسرائیل میں 12 افراد ہلاک ہوئے۔

گیارہ دن میں اسرائیلی حملوں کے دوران 232 فلسطینی شہید اور 1900 سے زائد زخمی ہوئے، شہداء میں 65 بچے اور 39 خواتین بھی شامل ہیں جبکہ1 لاکھ 20 ہزار سے زائد افراد کے گھر ملبے کا ڈھیر بن گئے۔ حماس کے حملوں میں 12 اسرائیلی بھی مارے گئے۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے جنگ بندی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی اور فلسطینی قیادت کی ذمےداری ہے جنگ کے بنیادی اسباب پر غور کے لیے بات چیت کریں۔ پاکستان نے اسرائیل اور حماس کی جانب سے جنگ بندی کے اعلان پر خیر مقدم کیا ہے۔