URDUSKY || NETWORK

کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قیمت میں کتنی کمی ؟

31

کراچی آ ج کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں معمولی کمی دیکھنے میں آئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدرمستحکم رہی تاہم دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں آج مندی کا رجحان رہا ۔تفصیلات کے مطابق آج کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 13 پیسے کی کمی ہوئی جس کے بعد ڈالر 160 روپے 45 پیسے پر بند ہو گیا ، اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر آج پورا دن تقریبا مستحکم رہی اور اس وقت 160 روپے 70 پیسے پر فروخت جاری ہے ۔ سٹاک مارکیٹ سے بھی آج کوئی اچھی خبر نہیں آئی کیونکہ 100 انڈیکس نے اپنی 31 ہزار کی نفسیاتی حد بھی کھو دی ۔ کاروبار کا آغاز ہوا تو 100 انڈیکس 32 ہزار 103 پوائنٹس کی سطح پر تھا تاہم اس میں آج بہتری کی بجائے تنزلی ہی دکھائی دیتی رہی اور کاروبار کے اختتام پر 369 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 31 ہزار 734 پوائنٹس پر بند ہو گیاہے ۔