URDUSKY || NETWORK

چائے،کافی کا استعمال،ذیابیطس کے خطرات کم

12

چائے،کافی کا استعمال،ذیابیطس کے خطرات کم

سائنس و ٹیکنالوجی

سڈنی : آسٹریلیا کے ماہرین نے کہا ہے کہ چائے اور کافی کا استعمال ذیابیطس کے خطرات کو کم کر سکتا ہے۔ کافی اور چائے پر ہونے والی فار انٹرنیشنل ہیلتھ یونیورسٹی آف سڈنی کے زیر اہتمام اس تحقیق میں 18 دیگر مطالعاتی رپورٹس بھی شامل ہیں۔ تحقیق کے دوران 4 لاکھ 60 ہزار افراد کا تجزیہ کیا گیا، ان میں سے 6 تحقیقات کافی پر جبکہ 7 چائے پر مشتمل تھیں جبکہ باقی کی چائے اور کافی پر مشترکہ تھیں۔ ماہرین کے مطابق دن میں تین سے چار دفعہ کافی یا چائے پینا ذیابیطس کم کرنے کے سلسلہ میں مفید ہے۔