لاہورمیں دو پاکستانیوں کے قتل کا امریکی ملزم ریمنڈ ڈیوس رہا
لاہورمیں دو پاکستانیوں کے قتل کا امریکی ملزم ریمنڈ ڈیوس رہا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
|
||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
لاہور….لاہور میں فائرنگ کر کے دو پاکستانی نوجوانوں کو ہلاک کرنے والے امریکی ملزم ریمنڈ ڈیوس کو مقامی عدالت نے بری کر دیا،وزیر قانون پنجاب رانا ثنااللہ نے ریمنڈ ڈیوس کی رہائی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مقتولین کے ورثا کی طرف سے ملزم کو معاف کرنے کے بعد اسے رہا کیا گیا۔ملزم ریمنڈ ڈیوس نے ڈیڑھ ماہ قبل27 جنوری کو لاہور کے مزنگ چوک میں دو افراد فیضان اور فہیم کو فائرنگ کرکے ہلاک کر دیا تھا،واقعے کے بعد اسے مقامی پولیس نے گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا تھا،ابتدائی طور پر یہ کیس مقامی عدالت میں چلا تاہم اس پر وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے رویے امریکی دباؤ اور عوامی ردعمل کے بعد حساس نوعیت اختیار کرنے پر اس کی سماعت سنٹرل جیل لاہور میں کی جاتی رہی۔کیس کی سماعت کے دوران سفارتی اسثنا سمیت کئی قانونی معاملات زیربحث اور زیرغور آتے رہے اور مختلف نوعیت کے نشیب و فراز کے بعد بالآخر آج اسے رہائی مل گئی،مقتولین کے ورثا کے وکیل اسد منظور بٹ نے الزام عائد کیا کہ آج سنٹرل جیل میں کیس کی سماعت تھی،سماعت سے قبل فیضان اور فہیم کے ورثا کو گھروں سے اٹھا کر عدالت میں لایا گیا ،وکلا کو بھی گن پوائنٹ پر روکا گیا اور کوئی بات میڈیا کو بتانے کی صورت میں دھمکیاں دی گئیں۔وکیل کے مطابق ورثا سے زبردستی دیت کے کاغذات پر دستخط کرائے گئے ،جس کے بعد پہلے امریکی قونصلیٹ کی چار گاڑیاں روانہ ہوئیں اور بعد میں وکلا کو نکلنے کی اجازت دی گئی۔پنجاب کے وزیر قانون رانا ثنااللہ نے امریکی ملزم ریمنڈ ڈیوس کو بری کیے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ عدالت نے ساری کارروائی قانون کے مطابق انجام دی،عدالت میں پہلے ملزم پر فردجرم عائد ہوئی،جس کے بعد ورثا بھی عدالت میں پیش ہوئے ،جن کی طرف سے دیت کے کاغذات پیش کیے گئے،رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ دیت کے معاملے سے حکومت پنجاب کا کوئی تعلق نہیں ،عدالت کو ملزم کو معاف کرنے کا حق ہے ،حکومت یا پراسیکیوٹر اس میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈال سکتے۔
بشکریہ جنگ |