URDUSKY || NETWORK

سونا سستا ہوگیا

32

کراچی عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے کے باوجود پاکستان میں سونا سستا ہوگیا ہے۔

سندھ صراف جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں ہفتہ کے روز سونے کی قیمت میں 4 ڈالر کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فی اونس سونا 1441 ڈالر کا ہوگیا ہے۔ عالمی مارکیٹ میں اضافے کے باوجود پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے کی کمی واقع ہوئی ہے اور یہ 83 ہزار 500 روپے کا تولہ ہوگیا ہے۔ 10 گرام سونے کی قیمت میں 428 روپے کی کمی ہوئی ہے اور یہ 71 ہزار 587 روپے کا ہوگیا ہے۔