سبز چائے | Green Tea
ویسے تو زیادہ چائے پینا صحت کے لئے صحیح نہیں ہوتا مگر سبز چائے پینے والے افراد سن لیں کہ ان کی یہ عادت ان کے لئے مفید ہے۔ تحقیق کاروں کے مطابق سبز چائے کے استعمال سے مختلف بیماریوں
سے بچا جا سکتاہے ۔ سبز چائے دنیا میں پی جانے والی زیادہ تر مشروبات میں سے ایک ہے ۔ طبی ماہرین کے مطابق سبز چائے کا استعمال انسانی صحت کے لئے بہت ہی مفید ہے ، اس کے استعمال سے مختلف بیکٹیریا اور وائرس سے بچاؤ ہوتی ہے ، سبز چائے دل ، ذیابطیس کینسر جیسے بیماریوں سے بھی تحفظ کر سکتی ہے ۔جاپانی طبی ماہرین کے مطابق سبز چائے وزن گھٹانے کے لئے بھی بہت مفید ہے ۔ روزانہ پانچ کپ سبز چائے کے پینے سے 70 سے 80کیلوریز استعمال ہوتی ہیں۔ ہانگ کانگ کے چینی طبیتحقیق کاروں کے مطابق سبز چائے کااستعمال آنکھوں کے لئے بھی مفید ہے۔