خدا پر پختہ ایمان کسی بھی پریشانی سے نکالنے والی دوا سے بہتر کام کرتا ہے
وینکور . . . فارن ڈیسک . . . خدا پر پختہ ایمان کسی بھی پریشانی سے نکالنے والی دوا سے بہتر کام کرتا ہے۔ کینیڈا کے اخبار’دی پرووینس‘کی تحقیق کیمطابق مذہبی ایمان ایک دوا کی طرح کام کرتا ہے۔ خدا پر پختہ ایمان کسی بھی پریشانی کو دور کرنے والی دوا anti-anxiety drugسے بہتر کام کرتا ہے۔خدا کی ذات پریقین کامل اور ایمان سر زد غلطیوں سے مایوسی اورپریشانی کے خلاف ایک دفاع اور تحفظ کی دیوار پیدا کرتا ہے۔ یہ تحقیق سائیکالوجی سائنس جرنل میں شائع کی گئی جس میں یہ واضح ہوتا ہے کہ مذہبی لوگ طویل عمر پاتے ہیں اور بہترین ذہنی اور جسمانی صحت کے حامل ہوتے ہیں۔ جب لوگ اپنی غلطیوں سے سیکھتے ہیں تو دماغ میںcortical alarm bell سیٹ ہو جاتی ہے اور یہ کسی بھی غلطی کے وقت آگاہ کر دیتی ہے۔ مذہب ایسی کسی بھی بے ترتیبی کو انسولین فراہم کرتی ہے۔دماغ کے سگنل ایک سیکنڈ کے ہزارویں حصے میں سامنے آجاتے ہیں اور اس پریشانی سے بچاتے ہیں۔
بشکریہ جنگ