URDUSKY || NETWORK

تبصرہ کتب ، نوائے وقت میگزین 18 اپریل 2010 "لذتِ آشنائی "

10

تبصرہ کتب ، نوائے وقت میگزین 18 اپریل2010

"لذتِ آشنائی "

تبصرہ کتاب " لذتِ آشنائی"

تبصرہ : انور سدید
زیر نظر کتاب "لذتِ آشنائی” کے مصنف محمد الطاف گوہر اگرچہ "نوائے وقت” میں کالم بھی لکھتے ہیں اور اپنی کتابوں کی اشاعت میں دلچسپی لیتے ہیں لیکن بنیادی طور پر وہ اردو ویب سائٹس اور-وکیپیڈیا – انٹرنیٹ مصنف ہیں اور اپنے افکار تازہ کو اپنے کمپیوٹر سے پوری دنیا میں پھیلا دیتے ہیں تاہم انہوں نے مناسب سمجھا کہ فضا اور ہوا میں اڑائے ہوئے اپنے موضوعات کو جن کا تنوع متاثر کرتا ہے ، کتاب کے ذریعے بھی ہمارے سامنے پیش کیا جائے ۔ 208 صفحات کی اس کتاب میں محمد الطاف گوہر صاحب نے فلسفہ ،سائنس، نفسیات، معاشیات اور روحانیات پر مضامین پیش کئے ہیں اور آج کے دکھی انسان کو مراقبے کی طرف راغب کیا ہے جو طمانیت قلب عطا کرتا ہے اور مادی مسائل کا بوجھ بھی کم کردیتا ہے۔ اس کتاب کا مطالعہ ایک بالکل نئی دنیا کی سیاحت ہے ۔ ضحامت 208 صفحات قیمت 240 روپے۔ملنے کا پتہ ۔ دعا پبلی کیشنز 25 لوئرمال -لاہور