ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای میدان میں
Message For America
Iran will never hold talks with America, the country’s Supreme Leader Ayatollah Ali Khamenei said on state television.
ایران کے سپریم لیڈر خامنہ ای نے امریکہ کے ساتھ کسی بھی سطح پر بات چیت کرنے سے انکار کر دیاہے ۔
ایرانی ٹی وی کے مطابق ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای کا کہناتھا کہ امریکہ سے بات چیت نہ کرنے کے فیصلے پر ایران کی تمام قیادت متفقہ ہے ، ایران کے تمام عہدیداران نے بھی فیصلے پر اتفاق کا اظہار کیا ہے ۔ ان کا کہناتھا کہ ایران کے خلاف امریکی مہم بری طرح ناکام ہو چکی ہے ، ایرانی قوم ایسے ہتھکنڈوں سے پریشان نہیں ہوں گے ، مذاکرات کیلئے راضی ہونے کا مطلب ہے کہ امریکی موقف کے آگے گھٹنے ٹیکنا ، امریکہ کے جوہری معاہدے کے دوبارہ حصہ بننے پر ہی مذاکرات ممکن ہیں ۔