URDUSKY || NETWORK

ازدواجی مسائل دل کی بیماریوں کا باعث

14

ازدواجی مسائل دل کی بیماریوں کا باعث

سائنس و ٹیکنالوجی

واشنگٹن : امریکہ میں محققین نے کہا ہے کہ ایسی خواتین جن کی ازدواجی زندگی مسائل کا شکار ہوں انہیں بلڈ پریشر اور دل کی بیماریوں کے زیادہ خطرات لاحق ہوتے ہیں۔ یونیورسٹی آف ”اٹاہ“ کے محققین نے درمیانی عمر کے اور عمررسیدہ تقریباً 300 جوڑوں کا سروے کیا۔ تمام جوڑوں نے سوالناموں کا جواب دیا جس میں ان سے ازدواجی تعلقات اور ان کی ذہنی حالت کے بارے میں پوچھا گیا تھا اس کے علاوہ انہوں نے لیبارٹری میں ٹیسٹ بھی کرائے۔ اس تمام سروے سے یہ بات سامنے آئی کہ مشکلات کا شکار شادیوں کے نتیجے میں خواتین مایوسی کا شکار ہو جاتی ہیں جس سے بلڈ پریشر میں اضافہ ہوتا ہے۔ کولیسٹرول زیادہ ہو جاتا ہے اور بلڈ شوگر کا توازن بھی بگڑ جاتا ہے۔ تحقیق میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ یہ صورتحال صرف خواتین میں پیدا ہوتی ہے اور مردوں میں یہ تبدیلیاں نہیں آتیں۔