آسام میں 19 لاکھ مسلمانوں کی شہریت واپس لے لی
مودی سرکار نے بھارتی ریاست آسام میں 19 لاکھ مسلمانوں کی شہریت واپس لے لی ،شہریت سے محروم مسلمان 70 کی دہائی سے آسام میں رہائش پذیر ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق آسام میں بھارتی شہریت سے متعلق رجسٹریشن لسٹ جاری کردی گئی،سٹیٹ کوآرڈینیٹرکاکہنا ہے کہ آسام میں تقریباً19لاکھ افرادبھارتی شہریت ثابت نہیں کرسکے،آسام میں جاری رجسٹریشن لسٹ میں 19 لاکھ6ہزار657افراد کے نام نہیں،سٹیٹ کوآرڈینیٹرنے مزید کہا کہ آسام میں غیرمطمئن افرادفارنرٹریبونلز کےسامنے اپیل جمع کراسکتے ہیں،بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست آسام میں آباد 19 لاکھ مسلمانوں کی شہریت واپس لے لی گئی ،شہریت سے محروم مسلمان70 کی دہائی سے آسام میں رہائش پذیر ہیں ،شہریت سے محروم ہونے والے بنگلہ دیش سے بھارت آئے تھے۔