عالمی منڈی میں تیل سستا
واشنگٹن عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں واضح کمی واقع ہو گئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق عالمی منڈی میں امریکی خام تیل کی قیمت میں ایک ڈالر 70 سینٹ فی بیرل کمی ہو گئی ہے جس کے بعد امریکی خام تیل 53 ڈالر 40سینیٹ فی بیرل ہو گیاہے جبکہ برطانوی خام تیل میں ایک ڈالر 50 سینیٹ کمی واقع ہوئی ہے جس کے بعد برطانوی خام تیل 58 ڈالر 80 سینیٹ فی بیرل ہو گیاہے ۔