URDUSKY || NETWORK

سعودی عرب نے انڈیا کیساتھ کتنی سرمایہ کاری کا معاہدہ کرلیا

52

سعودی عرب کی کمپنی آرام کو نے بھارت کے سب سے بڑے صنعتکار مکیش امبانی کے ادارے سے 15 ارب ڈالر (تقریبا 24؍ کھرب 3؍ ارب پاکستان روپے ) کی سب سے بڑی سرمایہ کاری کا معاہدہ کیا ہے، مکیش امبانی پوری سرمایہ کاری میں 20 فیصد کے حصے دار ہونگے، مکیش امبانی سے کئے گئے معاہدے کے مطابق امبانی آرام کو سے یومیہ 5لاکھ بیرل خام تیل خریدے گا، اس طرح سعو دی عرب کی آرام کو امبانی کے ریلائنس گروپ کی جمناگر ریفائنری میں بڑا حصے دار ہوگا۔ بلوم برگ کے حوالے سے روزنامہ جنگ نے لکھا کہ  بھارت کی یہ ریفائنری اب 12 لاکھ بیرل خام تیل کو ریفائن کرےگی۔بلوم برگ کے مطابق بھارت 2030 تک ایک کروڑ بیرل تک خام تیل ریفائن کرنے کے قابل ہوجائے گا،جبکہ مجموعی سرمایہ کاری 32 ارب ڈالر تک پہنچ جائے گی، دنیا کے کئی ممالک بشمول برطانیہ ، آسٹریلیا، چین ،جرمنی بھارت جنوبی افریکہ میں شائع ہونے والے ویب سائٹ ایڈیشن میں لکھا ہے کہ جمنا گر ریفائنری کے آرام کو معاہدہ کرنے کے بعد کہا ہے کہ میں دنیا کے سب سے بڑی صنعت کو بھارت میں خوش آمدید کہتے ہوئے کہا ہے کہ میں آج بہت خوش ہوں کہ آض یہ معاہدہ ہوگیا نہ صرف یہ بلکہ مستقبل میں یہ تعلقات مذید مستحکم ہونگے، سعودی عرب کی کمپنی آرم کو کا معاہد ہ بھارت اور ہما رے ادارے کے لئے بہت بڑا اثاثہ ہے ، واضع رہے کہ ممبئی بیسڈ انرجی کمپنی ریلائنس انڈسٹریزلمیٹیڈ پورے بھارت میں توانائی، ٹیکسٹال، پیٹرو کمیکل، قدرتی وسائل اور ٹیلی کمیونی کیشن کا ایک سب سے بڑا کاروبار ہے۔مارکیٹ کیپٹلائشن کے اعتبار سے بھارت کا سب سے بڑا ادارہ ہے۔’’ فورچون گلوبل 500 ‘‘کی گزشتہ سال کی فہرست میں بین الاقوامی بڑے اداروں میں 148 ویں نمبر پر ہےریلائنس کمپنی بھارت کا سب سے بڑا ایکسپورٹ کرنے والا اداراہ ہے جس کاحجم 1477.55ارب روپئے ہےاور رسائل دنیا کے 108 ممالک میں ہے، امبانی کا ادارہ بھارت میں ٹیکس کی مد میں حاصل ہونے والے مجموعی حجم کا 5 فیصد ہے جس میں کسٹم اور ایکسائز ڈیوٹی شامل ہے جبکہ بھارت میں انکم ٹیکس دینے والا سب سے بڑا ادارہ ہے،ریلائنس 2019 کی آمدنی میں 6228 ارب روپئے یا 90 ارب ڈالر ہے۔رپورٹ کے مطابق اس ادارے کی نیٹ آمدنی 395.88 ارب بھارتی روپئے یا 5.7 ارب ڈالر ہیں ، اثاثوں کی مالیت 10024.06 روپئے (140 ) ارب ڈالر ہے، امبانی ادارے میں 194056 ملازم ہیں ادارے کے قیام کا عرصہ 46 سال ہے، یمن میں پیدا ہونے والے 62 سالہ مکیش امبانی ممبئی کے علاقے اینٹالیامیں 27منزلہ عمارت میں مقیم ہیں آرام کو نے جون 12 ،2019 کو بتایا تھا کہ اس ادارے کی آمدنی 111.1 ارب ڈالر ہےجبکہ گزشتہ سال 75.9 ار ب ڈالر تھی جو کو 2017 اور 2018 کو ملا کر 75.9 ارب ڈالر ہے۔