نیدر لینڈ :14 سالہ لڑکی کادنیا کے گرد تنہا چکر لگانے کیلئے سفرکا آغاز

ٹھٹھہ کے حفاظتی بندوں پر شدید دباؤ،کیٹی کھوسو سے متاثرین کی منتقلی

ایمسٹرڈیم … نیدر لینڈ سے تعلق رکھنے والی14 سالہ لڑکی نے دنیا کے گرد تنہا چکر لگانے کا رکارڈ قائم کرنے کے لیے سفر کا آغاز کر دیا ہے۔ویسے تو شاعر نے کہا ہے کہ سفر تنہا نہیں کرتے … سنو ایسا نہیں کرتے، مگر کوئی غیر معمولی کارنامہ انجام دینے کے لیے کبھی کبھی ایسا بھی کرنا پڑتا ہے۔نیدر لینڈ سے تعلق رکھنے والی 14 سالہ لارا نے بھی اسی عزم سے دنیا کے گرد کشتی میں تنہا چکر لگانے کا رکارڈ قائم کرنے کے لیے سفر کا آغاز کر دیا ہے۔ اس وقت یہ رکارڈ آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والی ایک17 سالہ لڑکی کے پاس ہے۔لارا نے اپنے سفر کا آغاز جبل الطارق سے کیا ہے جو ایک نو عمر مسلم سپہ سالار طارق بن زیاد کی وجہ سے شہرت رکھتا ہے۔لارا کو اپنی اس مہم کے لیے10 ماہ طویل عدالتی جنگ بھی لڑنی پڑی ہے، عدالت اسے تعلیم میں حرج کی وجہ سے اس سفر کی اجازت دینے پر آمادہ نہ تھی مگر شاید عدالت نے یہ نہیں سنا تھا کہ سفر جس کا مقدر ہو…اسے روکا نہیں کرتے۔
آن لائن

urdusky
Comments (0)
Add Comment