ہسپانیہ سےتعلق رکھنے والے ٹینس کے عالمی سطح پر نمبر ایک کھلاڑی رافیل ندال نے فرنچ اوپن کے فائنل میں سوٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر کو ہرا کر چھٹی بار یہ ٹورنامنٹ جیتنے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔
پچیس سالہ ندال سے پہلے سویڈن کے کھلاڑی بیورن بورگ نے فرنچ اوپن ٹورنامنٹ چھ بار جیت تھا۔
ندال نے فیڈرر کو چار سیٹ میں ہرایا۔ پہلے دو سیٹ ندال نے جیتے تیسرا فیڈرر نے اور چوتھا سیٹ ندال نے چھ ایک سے جیت کر مقابلہ ختم کر دیا۔
ندال اب دس گرینڈ سلیم ٹورنامنٹ جیت چکے ہیں اور اس کامیابی کے بعد ان کی عالمی نمبر ایک کھلاڑی کی حیثیت بھی برقرار رہے گی۔
ندال نے مقابلہ جیتنے کے بعد کہا کہ ’دنیا کے اور تاریخ کے بہترین کھلاڑی کے خلاف یہ فائنل جیتنا میرے لیے انتہائی زبردست تھا۔ یہ میرا خوبصورت ترین خواب ہے۔‘
انیس سالہ فیڈرر نےمیچ کے بعد کہا کہ ’میں رفا کو ایک بار پھر یہ ٹورنامنٹ جیتنے پر مبارکباد دیتا ہوں۔ انہوں نے سپر میچ کھیلا۔
BBC Urdu‘