آسٹریلین اوپن کے مقابلوں کا اعلان

ٹینس میں سال کے پہلے گرینڈ سلیم آسٹریلین اوپن کے مقابلوں کا اعلان کر دیا گیا ہے، جن کا آغاز 17جنوری سے میلبورن میں ہو رہا ہے۔ یہ ٹورنامنٹ 30 جنوری تک جاری رہے گا۔

آسٹریلین اوپن کے لیے پہلے کوالیفائنگ مقابلوں کا انعقاد کیا گیا  اور جمعرات کو خواتین کے سنگلز مقابلوں کے ڈراز ہوئے جبکہ جمعہ کو مردوں کے سنگلز میچوں کا شیڈول طے کیا گیا۔

چار مختلف گروپوں سے خواتین اور مرد کھلاڑی گرینڈ سیلم ٹورنامنٹ کے فائنل  تک رسائی کی کوششیں شروع کریں گے۔ انہی گروپوں کے چار کھلاڑی پہلے سیمی فائنل تک پہنچیں گے۔

مردوں میں رافیل ندال کو ایک مرتبہ پھر  راجر فیڈرر کی مزاحمت کا سامنا ہو گا۔ فیڈرر نے گزشتہ کچھ عرصے سے کھیل پر زیادہ توجہ دی ہے۔ اب اس کا اندازہ میلبورن میں ہو گا کہ انہوں نے اپنے روبہ زوال کھیل کو کتنا بہتر کیا ہے۔ رافیل اگر آسٹریلین اوپن جیت گئے تو چاروں گرینڈ سلیم کے چیمپیئن بن جائیں گے۔ اس سے پہلے وہ سن 2009ء میں یہ ٹورنامنٹ جیت چکے ہیں۔

خواتین کی موجودہ  عالمی نمبر ایک  ڈنمارک کی نوجوان ٹینس اسٹارکیرولین ووصنیاکی پہلے راؤنڈ میں ارجنٹائن کی جیزلا ڈولکو کا مقابلہ کریں گی۔ ڈولکو اچھا کھیل پیش کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں، تاہم ووصنیاکی کی عمدہ فارم ان پر بھاری پڑ سکتی ہے۔ سابق عالمی نمبر ایک جیسٹن ہینن کو پہلے میچ میں کوالیفائی کرنے والی خاتون کا سامنا ہو گا۔ اس طرح ان کا پہلا میچ قدرے آسان ہو سکتا ہے۔

۔دفاعی چیمپیئن سیرینا ویلیمز انجری کے باعث اس ٹورنامنٹ میں شرکت نہیں کر رہیں جبکہ ان کی بہن وینس ویلیمز ایک اطالوی کھلاڑی سارہ ایرانی کے خلاف میچ کھیلیں گی۔ سیرینا ویلیمز گزشتہ برس سے پاؤں کی انجری کی وجہ سے ٹینس کورٹ سے باہر ہیں۔ اسی باعث وہ عالمی نمبر ایک کی پوزیشن سے اب نیچے جا چکی ہیں۔

موجودہ عالمی نمبر تین کم کلائسٹرز کو پہلے میچ میں روس کی دینارا سافینا کا سامنا ہے۔ یہ میچ اس لحاظ سے اہم ہو سکتا ہے کہ دو سابق عالمی نمبر کھلاڑیوں میں سے سےکم از کم ایک ٹینس کے پہلے گرینڈ سلیم ٹورنامنٹ کے پہلے راؤنڈ ہی میں باہر ہو جائے گی۔ دینارا سافینا کی صحت ان دِنوں کچھ بہتر نہیں ہے۔ کم کلائسٹرز اگر اس ٹورنامنٹ کے فائنل تک پہنچ گئیں تو وہ عالمی نمبر کے پوزیشن کو چیلنیج کر سکتی ہیں۔

رواں سال کے دوران آسٹریلین اوپن سمیت ٹینس کے چار اہم ٹورنامنٹ ہوں گے،  دیگر میں فرنچ اوپن، ومبلڈن اور یو ایس اوپن شامل ہیں۔

بشکریہ ڈی ڈبلیوڈی

French openGrand Slam TournamentsRafael NadalRenara SafinaRoger FedererSerena WilliamsTennisYoung Tennis Stars
Comments (0)
Add Comment