ماحولیاتی تبدیلیاں گزشتہ صدی کی آخری پانچ دہائیوں کے دوران زیادہ سے زیادہ سیلابوں کا باعث بنی ہیں۔ یہ بات بدھ کو جاری کی گئی ایک رپورٹ میں سامنے آئی ہے۔
اس ماحولیاتی جائزے میں کہا گیا ہے کہ بیسویں صدی کے آخری پچاس برسوں کے دوران مختلف علاقوں میں انسانی سرگرمیوں کے نتیجے میں بڑھنے والا درجہ حرارت بارشوں، برفباری اور مسلسل سیلابوں کی وجہ بنا ہے۔
ماحولیاتی میگزین نیچر میں شائع ہونے والے دو مطالعات میں پہلی مرتبہ ماحولیاتی تبدیلیوں اور اس کے اثر سے آنے والی قدرتی آفات کے درمیان واضح تعلق ظاہر کیا گیا ہے۔
آسٹریلیا، سری لنکا، برازیل اور پاکستان، ان ممالک کو حال ہی میں تباہ کن سیلابوں کا سامنا کرنا پڑا ہے، جس سے یہ سوال پیدا ہوا کہ اس کے لیے بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کو کسی حد تک ہی سہی، کیا ذمہ دار قرار دیا جا سکتا ہے؟
اس حوالے سے باتیں تو پہلے بھی کی جاتی رہی ہیں، تاہم وہ صرف نظریاتی رہی ہیں۔ تاہم اس حوالے سے منظر عام پر آنے والے دو مطالعوں میں سے ایک کے مصنفین میں شامل کینیڈا میں یونیورسٹی آف وکٹوریا کے محقق فرانسس زویئر کہتے ہیں، ’اس مطالعے میں پہلی مرتبہ واضح ثبوت پیش کیا گیا کہ معاملہ یہی ہے۔‘
انہوں نے یہ بھی کہا، ’اس کا یہ مطلب بھی نہیں کہ جب سمندری یا برفانی طوفان آتے ہیں تو پانی زیادہ دستیاب ہوتا ہے۔‘
سائنسدانوں کو عالمی حدت میں اضافے اور قدرتی آفتوں کے درمیان ربط ثابت کرنے میں اتنا عرصہ کیوں لگا، اس بارے میں زویئر نے کہا کہ اب ایسے حالات کا جائزہ لینا آسان سے آسان تر ہو رہا ہے
۔بشکریہ ڈی ڈبلیو دی