تحریر و تحقیق: محمد الطاف گوہر
سرچ انجن آپٹیمائزیشن بنیادی طور پر انٹرنیٹ مارکیٹینگ کا حصہ ہے اور ایسی خصوصیت کا حامل ہے کہ اس طریقہ کار سے کسی بھی ویب سائٹ پر مطلوبہ الفاظ- کی ورڈ یا کی فریز پھر کے مطابق سرچ انجن کی تلاش کے پہلے صفحہ پر نمودار ہو کربہست سے مفت ویزیٹر حاصل کئے جا سکتے ہیں ۔ اگر آپ سرچ انجن جیسے گوگل پر کچھ تلاش کرتے ہیں تو آپکو اپنی مطلوبہ ویب سائٹس کے ساتھ ساتھ کچھ ایڈورٹائز والے ویب سایئٹس کے لنک بھی مل جاتے ہیں۔ آپ اگر اس تلاش کا بغور جائزہ لیں تو واضع نظر آئے گا کہ کسی بھی ایک لفظ یا فریز کے مقابل گوگل کی تلاش کے نتائج میں پہلے صفحہ پر موجود ویب سائٹ بہت اہمیت کی حامل ہوتی ہیں جبکہ اک لفظ کی تلاش کے کئی لاکھوں یا کروڑوں نتا ئج حاصل ہوتے ہیں اور یہ کسی بھی طرح ممکن نہیں کہ تمام کے تمام نتائج یا ویب سائٹ ایک پہلے صفحہ پر آ سکیں ، گوگل سرچ انجن کسی بھی تلاش کے نتائج میں پہلے صفحہ پر دس نتائج دیکھاتا ہے اور باقی اگلے صفحہ پر منتقل کر دیتا ہے ، لہذا ہر کوئی ویب سائٹ یہی خوہش رکھتی ہے کہ وہ اپنے مطلوبہ الفاظ کے مقابل تلاش کے نتائج میں پہلے صفحہ پر حاضر ہو تا کہ ہر تلاش کرنے والا فورا اس کی ویب سائٹ پر آئے ، اس کام کی اہمیت اور افادیت کو دیکھ کرکمپیوٹر اینٹرنیٹ کی فیلڈ میں سرچ انجن
آپٹیمائزیشن Search Engine Optimization –SEO کا شعبہ معرض وجود میں آیا اور اس وقت انٹرنیٹ کے دوسرے تمام شعبوں کے مقابل سبقت لے گیا ۔ کسی بھی ویب سائٹ کو اس طریقہ کار سے سرچ کی تلاش کے نتائج میں پہلے صفحہ پر لانے کی کوشش کی جاتی ہے ۔ یہ طریقہ کار دنیا کے تمام بڑے سرچ انج جیسے یاہو، بنگ یا گوگل کیلئے استعمال کیاجاتا ہے۔
روزانہ ہی لاتعداد ویب سائٹ معرض وجود میں آتے ہیں اور ہر ایک کی خواہش ہے کہ وہ دوسرے سے سبقت لے جائے ، اس طور ہر ویب سائٹ کو اپنے اچھے بزنس اور اپنے وجود کے مقصد کو پورا کرنے کیلئے زیادہ تعداد میں ویزیٹرز چاہیں جو کہ یا تو ایڈروٹائز کے ذریعہ سے حاصل کئے جا سکتے ہیں یا پھر سرچ انجن سے۔
پرآنے وقتوں میں شکاری جنگل میں جب شکار کی غرض سے جاتے تو اپنی گھات پانی والی جگہ کے قیب لگاتے ، کیونکہ جب بھی کوئی جانور پیاسا ہوتا ہے اسے پانی کی تلاش ایس ہی جگہ پر لے آتی ہے اور اس طرح سے گھات لگائے شکاری آسانی سے اپنا شکار حاصل کر لیتا؛ آج بھی سرچ انجن ایک پانی کے کنوٰاں کے حثیت رکھتا ہے جہاں ہر کوئی تلاش کے خاطر آتا ہے اور وہاں موجود ایڈروٹائز اپنا شکار تلاش کر لیتے ہیں ، البتہ SEO کا ذریعہ ایک قدرتی طریقہ معلوم ہوتا ہے اور اس پر زیادہ انحصار کیا جاتا ہے۔
آج لوگ ویب سائٹ تو بنا لیتے ہیں مگر حالت یہی کہ ” جنگل میں مور ناچا ، کس نے دیکھا” ، لہذا ضرورت اس بات کی ہے کہ ویب سائٹ کی تشہیر کا مستقل اور پائیدار طریقہ کار اپنایا جائے اور وہ صرف سرچ انجن آپٹیمائزیشن Search Engine Optimization –SEO ہے ۔سرچ انجن آپٹیمائزیشن میں لوگوں کے تلاش کے رجحان کا بھرپور جائزہ لیا جاتا ہے اور بڑہتے ہوئے رجحان کو پرکھ کر زیادہ سے زیادہ افادہ حاصل کیا جاتا ہے ۔ شروع میں تو اس کام کو تمام انٹرنیٹ کی تلاش کے تقابل سے دیکھا جاتا تھا مگر اب اس کا رجحان مقامی سطح پر بڑھ رہا ہے۔دنیا میں کچھ کام تو صرف باتیں بنا کر اور خوبصورت پیرائے میں بیان کئے جاتے ہیں اور کچھ کام عملی طور پر کرکے اور نتائج حاصل کرنے کے بعد پائیہ تکمیل پر پہنچتے ہیں ، انہی میں سے ایک کام کسی بھی ویب سائٹ کو اسکے مطلوبہ الفاظ یعنی keywords کے مطابق SEO کرنا ہے ۔
یہاں میں اپنے کچھ پراجیکٹ شئیر کرنا پسند کروں گا تاکہ وہ لوگ جو اسے سیکھنے میں دلچسپی رکھتے ہوںیا پھر سیکھنے کے عمل سے گزر رہے ہوں اور یا دلچسپی رکھتے ہوں ، استفادہ حاصل کر سکیں ۔
mbbs in china کا فریز ورڈ میرا پہلا پراجیکٹ تھا ؛ آج تک Google, Yahoo اور دیگر سرچ انجن میں ہمیشہ ایم بی بی ایس ان چائنہ ڈاٹ نیٹ ٹاپر رہی ہے
یہ بھی ملاحظہ فرمائیں ؛ seo training expert Lahore اس فریز پر گوگل ایمج سرچ میں جا کر دیکھیں اور ٹاپ موسٹ – پہلی تصویر
قرآن مجید کی امیج سرچ پر گوگل کے پہلے صفحہ پر پہلی قطار میں آپکو اردو سکائی کے امیج ملیں گے Quran
list of medical colleges in Pakistan کی فریز کے نتائج گوگل ڈاٹ کام پر اور میری محنت کا لنک (اردو سکائی( پہلے صفحہ پر- چھٹے نمبر پہ ؛ ویب سائٹ کمپٹیشن About 638,000 results
ملاحظہ فرمائیں
list of universities in Pakistan کی فریز کے نتائج گوگل ڈاٹ کام پر اور میری محنت کا لنک (اردو سکائی( پہلے صفحہ پر- نویں نمبر پہ ؛ ویب سائٹ کمپٹیشن About 10,400,000 results
ملاحظہ فرمائیں
ngosکی ورڈ ، انتہائی کاروباری لفظ کے نتائج گوگل ڈاٹ کام ڈاٹ پی کے پر اور میری محنت کا لنک (اردو سکائی( پہلے صفحہ پر- چوتھے نمبر پہ ؛ عمومی ویب سائٹ کمپٹیشن About 31,800,000 results
ملاحظہ فرمائیں
NGOs in Pakistan کی ورڈ ، انتہائی کاروباری اور اس پر بہت زیادہ گوگل ایڈز ہوتے ہیں اس لفظ کے نتائج گوگل ڈاٹ کام ، پوری دنیا کے تمام نیٹ ورک پر ڈاٹ پی کے پر اور میری محنت کا لنک (اردو سکائی( پہلے صفحہ پر- تیرسے نمبر پہ ؛ عمومی ویب سائٹ کمپٹیشن About 9,200,000 results
ملاحظہ فرمائیں
gemstonesکی ورڈ ، انتہائی کاروباری لفظ ہے اور اس میں گوگل کےاس صفحر پر پاس بہت سے ایڈز تے ہیں اس کے نتائج گوگل ڈاٹ کام داٹ پی کے ، اور میری محنت کا ویب سائٹ gemstones.pk پہلے صفحہ پر-آٹھویں نمبر پہ ؛ عمومی ویب سائٹ کمپٹیشن About 38,200,000 results
ملاحظہ فرمائیں
schools in Lahore کی فریز ، انتہائی کاروباری لفظ ہے اس کے نتائج گوگل ڈاٹ کام پر کے ، اور میری محنت ؛ اردو سکائی کا لنک پہلے صفحہ پر-آٹھویں نمبر پہ ؛ عمومی ویب سائٹ کمپٹیشن About 8,630,000 results
ملاحظہ فرمائیں
میرا SEO طریقہ کار ؛
ویب سائٹ کیلئے نام کا انتخاب
ڈومین نیم کیلئے الفاظ کا مناسب انتخاب ؛مد مقابل ڈومین کو بھی ملحوط خاطر رکھنا پڑتا ہے
الفاظ کی قوت اور استعمال کی جانچ پرکھ
بڑھتے ہوئے رجحانات کو جانچنا
امیج کی طاقت کو صحیح استعمال کرنا
مقامی لوگوں کے تبدیل ہوتے ہوئے رجحانات کو جانچنا
– ویب سائٹ کو یوزر کیلئے رینڈلی بنانا
– اور گوگل کی بجائے دوسرے انلیٹکس کو جانچنا
– کی ورڈ میٹرکس بنانا اور پھر لنک کا نتخاب کرنا
-کلوننگ کی مہارت کا بھرپور فائدہ لینا
– لوگوں کے تبدیل ہوتے ہوئے رحجانات کا بھرپور فائدہ اٹھانا۔۔
( ان سب کو عملی طور پر آزما چکا ہوں(
-ویب سائٹ کی تکمیل میں بہت سے معاملے آتے ہیں
اور پھر سرچ انجنز میں جا کر ویب سائٹ کا اندراج
– ویب سائٹ پر ویزیٹر کی آمد رفت اور رحجانات کو جائزہ