سونی:پلے سٹیشن نیٹ ورک کی’بحالی‘


اس بار ’ نئے اور مزید سکیورٹی اقدامات‘ کیے گئے ہیں:سونی 

سونی نے اپنے آن لائن پلے سٹیشن ویڈیوگیمز نیٹ ورک اتوار سے دوبارہ بحال کرنے کا اعلان کیا ہے۔

نیٹ ورک کی یہ مرحلہ وار بحالی امریکہ، یورپ، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور مشرقِ وسطی میں ہوگی۔

تین ہفتے قبل ہی ہیکرز نے سونی کمپنی کے ’پلے سٹیشن 3‘ کو ہیک کر کے اس کے سکیورٹی کوڈ کو عام کردیا تھا جس سے لاکھوں صارفین کی ذاتی تفصیلات چوری ہو گئی تھیں۔

سونی کا کہنا ہے کہ کمپنی کو امید ہے کہ مئی کے اواخر تک پورا نیٹ ورک بحال کر دیا جائے گا۔ کمپنی کے مطابق جاپان اور ایشیا کی سروسز بھی جلد ہی بحال ہو جائیں گی۔

سونی کا کہنا ہے کہ اس بار ’ نئے اور مزید سکیورٹی اقدامات‘ کیے گئے ہیں جس سے صارفین کو بہتر تحفط مل سکے گا۔

سونی کے نائب صدر کازو ہیرائی نے سونی کے تمام صارفین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان سے معذرت بھی کی ہے کہ انہیں اس تمام عمل میں تکلیف اٹھانی پڑی۔

انہوں نے مزید کہا کہ کمپنی سکیورٹی کے مسائل حل کرنے کے لیے سخت اقدامات کر رہی ہے اور ’صارفین کے تحفظ ‘ کو کمپنی کا اہم مقصد بنادیا گیا ہے۔

BBC Urdu

Entertainmentgamesonline gamesplay stationps3Sciencesports event
Comments (0)
Add Comment