کاربن ڈا ئی آ کسا ئیڈ انجیکشن سے وزن کم کیا جا سکتا ہے
سائنس و ٹیکنالوجی
لندن : ایک حالیہ تحقیق میں ثا بت ہو ا ہے کہ کاربن ڈ ا ئی آکسا ئیڈ گیس کو وزن کم کر نے کے لیے بھی استعما ل کیا جا سکتا ہے ۔ اٹلی کے ماہرین کا کہنا ہے کہ کاربن ڈا ئی آ کسا ئیڈ جسم کے خلیو ں میں جذ ب ہو کر چکنا ئی کو گھلا دیتی ہے جبکہ خو ن کی رگیں پھیل جا تی ہیں اور زیادہ آ کسیجن جذ ب کر تی کر نے لگتی ہیں۔ ماہرین کے مطا بق نئے طریقہ علا ج Carboxytherapy میں ایک باریک انجکشن کے ذریعے کا ربن ڈا ئی آ کسا ئیڈ کو انسا نی جلد میں دا خل کر دیا جاتا ہے اور اس عمل میں صر ف چند سیکنڈز لگتے ہیں ۔ ماہر ین کا کہناہے کہ اس در یافت کے انتہا ئی مثبت نتا ئج سا منے آئے ہیں۔