فیس بک پر توہین رسالتﷺ جیسی ناپاک جسارت اور امت مسلم کاسراپا احتجاج

Name Muhammad (P.B.U.H)

فیس بک جو کہ ایک شیرنگ ، نیٹورکنگ اور باہمی روابط کی بڑی ویب سائٹ ہے اس نے اب جو گل کھلانے شروعکر دئے ہیں اسکا مظاہرہ اس کا ہر ایک ممبر نہ صرفبآسانی جنتا ہے بلکہ با آسانی دیکھ بھی سکتا ہے ۔ گزشتہ چند ایک روز سے اس ویب سائٹ پر آزادئی اظہار رائے کی بنیاد پر جو پیج بنا یاگیا ہے اسکے شرمناک الفاظ جو نبی پاک کی شان میں گستاخی کی جسارت کرنے میں پیش پیش ہیں اور تمام مسلم امہ کیلئے اگر ایک طرف باعث تکلیف ہیں تو دوسری طرف ان کو سراپا احتجاج کرنے پر مجبور کر رہے ہیں۔ مسلمانان عالم اگر اس کے سامنے سراپا احتجاج بنے ہوئے تو فیس بک کی ایڈمنسٹریشن بھی ٹس سے مس نہیں ہو رہی ۔ معاملہ اب کسی ایک ملک و قوم کی حدوں کا نہیں بلکہ عالمگیریت کا حامل ہے ،یہاں پوری دنیا کی کمیونٹی ای

Name Muhammad (P.B.U.H)

ک پلیٹ فارم پر موجود ہے جبکہ مسلم امہ کو ذلیل و خوار کرنے کایہ کا عمل جاری ہے۔ آزادی اظہار خیال کا اگر حق سب کیلئے یکساں ہے مگر اس کا یہ مطلب تو نہیں کہ کسی کے احساسات کے ساتھ کھلواڑ کیا جائے ۔ اگر ہولوکاسٹ کی بات ہوتی ہے تو ساری دنیا میں اسکو برا منایا جاتا ہے البتہ اسلام کے خلاف کوئی بات ہوتی ہے تو صرف یہ معاملہ امت تک محدود ہے جاتا ہے۔

بے شک اسلام پوری دنیا میں تیزی سے پھیلتا ہوا مذہب بن گیا ہے مگر اس کو کبھی دہشت گردی سے جوڑا جاتا ہے اور کبھی بنیاد پرستی سے جبکہ آزادی اظہار خیال کا معاملہ تو سب کیلئے ایک جیسے معنی رکھتا ہے۔ جبکہ کسی بھی تذلیل اور اخلاق سے گری ہوئی حرکت کو نا پسند کیا جاتا ہے ۔

فیس بک پر اگر ایک طرف مسلم ممبرانفرادی طور پر اپنا احتجاج یہ کہہ کر ریکارڈ کروارہے ہیں کہ اس صفحہ کو جو پیغمبر السلام کی شان میں گستاخی کا مرتکب ہوا ہے ، فیس بک سے فی الفور ختم کر دیا جائے تو دوسری طرف اجتمائی طور پر کئی صفحات معرض وجود میں آئے ہیں جو اپنے مجروع ہوتے احساسات کا اظہار کر رہے ہیں۔ اب حالات میں ضرورت اس بات کی ہے کہ مسلم اغیار کی چال کو سمجھیں اور اپنے اندر اتحاد پیدا کرکے محبت رسول ﷺ کا دامن تھام رکھیں کیونکہ : محبت وعقیدت رسول ﷺ کے بغیر کوئی شخص مومن نہیں ہو سکتا

حضرت عبداللہ بن ہشام کہتے ہیں کہ ہم حضور نبی اکرم ﷺ کے سا تھ تھے۔ آ پ ﷺ حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا ہاتھ تھا مے ہوئے تھے۔ حضرت عمر رضی اللہ تعا لیٰ عنہ نے عر ض کیا، یا رسو ل اللہ ﷺ آپ مجھے اپنی جان سے سو ا ہر چیز سے زیا دہ عزیز ہیں۔ حضور نبی اکرم ﷺ نے فر مایا ، اس ذات کی قسم جس کے قبضہ میں میری جان ہے ۔ جب تک تم کو میں تمہار ی جان سے ذیادہ محبوب نہ ہو جاﺅں تم مومن نہیں ہو ۔ حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے عرض کی

Name Muhammad (P.B.U.H)

حضور ﷺ!آپ مجھےاپنی جان سے بھی زیادہ عزیز ہو گئے ۔ حضور ﷺ نے فر ما یا تو اب تم مومن بھی ہو گئے۔
صحیح بخا ری:کتاب الا یمان وا لنذور :باب کیف کانت یمین النبی

آپ سب سے درخواست ہے کہ مندرجہ ذیل لنک پرکلک کرکے  اپنی اکثریت کو مضبوط کریں تاکہ اجتمائی طور

پر فیس بک کی انتظامیہ کو اپنا احتجاج ریکارڈ کروا کر اپنا موقف منا سکیں ؛

http://www.facebook.com/pages/Everybody-Loves-Muhamm

ad-

PBUH

Facebook is ban in Pakistan
Faceebook is ban in Pakistan
urduskywww.urdusky.com
Comments (9)
Add Comment
  • شازل

    آپ نے بالکل ٹھیک فرمایا ہے
    میری تو ایک عرصہ سے تجویز ہے کہ ہم ایک سوشل نیٹورکنگ کی سائیٹ بنا لیں
    بے شک اس کے لیے ڈھیر سارے سرمائے کی ضرورت ہوگی لیکن اگر لوگوں میں ایک مہم چلائی جائے تو ناممکن بھی نہیں
    فیس بک کے یوزر ہزاروں میں ہیں اگر ان کو اخبارات اور دوسرے زرائع ابلاغ کے زریعے گائیڈ کیا جائے تو ہو سکتا ہے کہ ہم مستقبل میں ایک پلیٹ فارم تشکیل دے لیں
    میں ان بڑوں کو جگانے میں ناکام رہا ہوں جو تحقیقی کاموں میں تو دلچسپی لیتے ہیں لیکن اس فرض کو اندیکھے خوف سے ٹچ بھی نہیں کرتے
    ہم نے چند دن کی محنت سے پچیس ہزار اکٹھا کرلیے تھے تو کیا مہینوں کی محنت سے لاکھوں جمع نہیں کرسکتی
    یہاں ہزاروں ایسے عشاق ہونگے جو دل کھول کرچندہ دیں گے

  • altafgohar

    اس مقصد کیلئے میں نے ایک ویب سائٹ رجسٹرڈ کروائی ہوئی ہے مگر فنڈز کی کمی کے باعث مکمل نہیں ہو سکی
    http://www.islamicface.com

    • zakia

      IS Se KIa oh jaey ga hum muslim ko Pherly he GOOd step leyney Chey pata he hum sab ko sara he humey chey k hum apney DUshmanoo ka moon tor dey k next time asa kuch na karny ki in me hemaat oh or ye youtube or bhot se adey sit he sab ko band karo or ha muslim Country me muslim web sit oh ney chey ap ka kia khyal he
      سب سے بہتر طریقہ یہ ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ سلم سے محبت کرنے والے فیس بک کا مکمل بائیکاٹ کریں اس کا نتیجہ یہ نکلے گا کہ یہ پیسے کے پجاری آئندہ ایسی کسی ایکٹیوٹی پر پابندی لگادیں گے،ورنہ یہ تو آئے دن ہوتا ہی رہے گا اور ان کی دونوں طرف سے کمائیاں۔۔

  • شازل

    فیس بک کے مقابلے میں آنے کے لیے صرف ویب سائیٹ بنانے سے زیادہ کرنا ہوگا
    ہو سکتا ہے کہ ڈیڈیکیٹیڈ (؟) سرور لینا پڑے اور دوسرے لوازمات بھی

  • عبداللہ

    آپکو نہیں لگتا کہ یہ بھی ایک طریقہ ہے فیس بک کو زیادہ سے زیادہ استعمال کروانے کا؟؟؟
    سب سے بہتر طریقہ یہ ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ سلم سے محبت کرنے والے فیس بک کا مکمل بائیکاٹ کریں اس کا نتیجہ یہ نکلے گا کہ یہ پیسے کے پجاری آئندہ ایسی کسی ایکٹیوٹی پر پابندی لگادیں گے،ورنہ یہ تو آئے دن ہوتا ہی رہے گا اور ان کی دونوں طرف سے کمائیاں۔۔۔۔

  • yasir imran

    i did a lot steps in this regard, we are boycotting facebook on 20 th may also and few fellows have devloped pages regarding this, I think the best idea is to create an alternative site of facebook where muslims can sociallize. One day boycott means nothing, this can happen in future too

  • جاویداقبال

    السلام علیکم ورحمۃ وبرکاتہ،
    اسلام میں حضوراکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم سےمحبت دین کی بنیادہےاورفیس بک کابائیکاٹ بہت ضروری ہے۔کہ ان پیسےکےپجاریوں کوکچھـ عقل توآئے۔ اوریہودی قوم سےایسی ہی باتیں متوقع ہیں اوریہ ایسی باتیں کرتےرہیں گے۔ اللہ تعالی ہم کوسچی اورپکی حضوراکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی محبت عنايت فرمائے۔ آمین ثم آمین
    والسلام
    جاویدقبال

  • محمد طارق راحیل

    ہمیں چاہیئے کہ مسلمان ہونے کے ناطے اپنے آپ کو فیس بک سے الگ کر لیں اپنا اکاؤنٹ بند کر لیں

    اپنی دوستی اپنے ان مسلمان بھائیوں کے لئے چھوڑ دیں جو پیغمبر محمدصلی اللہ علیہ وسلم کے ماننے والے ہیں
    یا ان لوگوں کے لئے جو محمدصلی اللہ علیہ وسلم کے نام کی بھی بے حرمتی نہیں کر سکتے

    ایک حدیث کا مفہوم ہے
    قیامت میں ہر شخص اس کے ساتھ ہوگا جس کا ساتھ وہ دنیا میں رکھتا تھا
    کیا ہم ان خبیث لوگوں کے ساتھ اب بھی ہیں
    بس ایونٹ چلا جائے ہم پھر فیس بک پر
    کیا یہی محمدصلی اللہ علیہ وسلم سے محبت ہے

    ہم اس کے بدلے دوسرے ذرائع کیوں استعمال نہیں کر لیتے
    تا کہ بار بار ایسا عمل کرنے کی نا سوچ سکیں یہ غیر مسلم

    ورنہ ہر سال ایسا ہی ہو گا
    اور ہم 5 سے 10 دن کے لئے فیس بک بند کر کے محمدصلی اللہ علیہ وسلم کی محبت کا دم بھرتے رہیں گے

    کیا ہم محمدصلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ہیں یا محمدصلی اللہ علیہ وسلم کی توہین کرنے والوں کے ساتھ؟
    گر ہم فیس بک ہی چاہتے ہیں تو پاکستانی فیس بک استعمال کر سکتے ہیں

  • Shahid Masood Ahmad

    Good advice ha ………….. I like ………….. I am Asstt.Professor of Urdu ………….. Can I work with you and your sites?????????????