ایک اور مضر صحت کولیسٹرول کی دریافت
سائنس و ٹیکنالوجی
نیویارک : سائنسدانوں نے دل کی بیماری کا سبب والے ایک اورمضرصحت کو لیسٹرول کو دیافت کیاہے۔ اس سے قبل صرف ایل ڈی ایل کو لیسٹرول کو خراب کولیسٹرول کے نام سے جانا جاتا تھا۔ لیکن اب معلوم ہواہے کہ لیپو پروٹین اے یا ایل پی اے بھی خراب کولیسٹرول کی قسم ہے۔ جسے ایل ڈی ایل کے برعکس مرغن غذا کم کرکے یا سٹیشن دوائیں استعمال کر کے کنٹرول کیا جا سکتا ۔ تاہم رعبر چرز نے کہا ہے کہ لیپو پروٹین اے کی زیادہ مقدار ایل ڈی ایل کی طرح خطرناک ثابت نہیں ہوتی۔ ایل ڈی ایل کو کولیسٹرول کی دنیا کا شہر کہاجاتاہے۔جو شریانوں کی اندر ونی دیواروں کے ساتھ چپک کرخون کے بہاﺅ کو محد ود کردیتا ہے۔ اوراس کے باعث دل مناسب طریقے سے کام کرنے کے قابل نہیں رہتا۔ جبکہ لیپو پروٹین اے ایک طرح کی موررتی بلی ہے۔ جو دل کے لئے بہت خطرناک نہیں ہوتا۔ لیکن خون کے بہا ئوکی کیفیت میں تبدیلی لا سکتاہے۔