انار سے ادویات کے منفی اثرات کا خاتمہ
سائنس و ٹیکنالوجی
لند ن : ادویات سے ہونے والے انفیکشنز کا علاج انار کے بیجوں سے ممکن ہے۔ برطانوی سائنسدانوں نے حال ہی میں انار کے بیجوں سے ایک ایسا آئنٹمنٹ تیار کیاہے جو ادویات کے استعمال سے رونما ہونے والے مضر اثرات سے لڑنے کی بھر پور صلاحیت رکھتاہے۔ لندن کی ایک یونیورسٹی میں ہونے والی اس تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ وٹامن سی، نمکیات اور انار کے بیجوں میں ایسی قدرتی تاثیر موجود ہوتی ہے جو مختلف مہلک انفیکشنز کے خلاف Antibiotic کا کام کر سکتی ہے۔