چائنہ کی ٹرین نے دنیا کی تیز ترین ریل گاڑی ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا

چائنہ کی ٹرین نے دنیا کی تیز ترین ریل گاڑی ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا

تحریر: محمدالطاف گوہر
یوھان؛ ایک خبر کے مطابق چائنہ نے اپنے ایشین اور ویسٹرن مہمانوں کیلئے ویک اینڈ پر دنیا کی تیز ترین لمبا سفر طے کرنے والی ٹرین ،” ہم آہنگی ایکسپریس ” کو پیش کرکے دنیا کو وطہ

Harmony Express

حیرت میں ڈال دیا۔ Harmony express نے گیارہ سو کلومیٹر کا فاصلہ تین گھٹے سےکم وقت میں طے کیا۔ دنیا کے وسیع و عریض چائنہ نے ثابت کردیا ہے کہ اب فاصلے سمٹ گئے ہیں جبکہ ایک بہت بڑی سرمایہ کاری اسی میدان میں ایک نیا سنگ میل لکھ رہی ہے کہ دنیا کے تیز ترین ہائی وے اب معرض وجود میں آرہے ہیں۔ "ہم آہنگی ایکسپریس” جوکہ ایک گھنٹہ میں 394km کا فاصلہ طے کرتی ہے ، ایک تجرباتی مرحلے سے گزر رہی ہے جبکہ اسے ایک گھنٹہ میں 350km کی رفتار پر چلنے کیلئے تیار کیا گیا ہے ، اسی طرح دنیا میں تیز رفتا ٹرین سروس میں جاپان کو اس نے پیچھے چھوڑ دیا جو کہ” شینکناسین بلٹ ٹرین” کے نام سے ایک گھنٹہ میں 300km کے رفتار سے فاصلہ طے کرتی تھی۔
بلاشبہ اس "ہم آہنگی ایکسپریس” کیطرح چائنہ بھی اتفاق ، ہم آہنگی کی روایات کو قائم رکھتے ہوئے کامیابی کے فاصلوں کو سمیٹ رہا ہے کہ جلد ہی دنیا اسکے سامنے ایک سائنس اور ٹیکنالوجی کا ماضی بن جائے گی اور چائنہ سب کا مستقبل۔میں اپنے دوست ملک چائنہ کو اس با ت کی مبارک باد پیش کرتا ہوں جس نے ہر میدا ن میں کامیابی کے جھنڈے گاڑ دئے اور دوسروں کیلئے ایک کامیابی شاندار نمونہ بن گئے۔
حوالہ جات
سی این این

Bookmark and Share

ArticlesCultureEducationFamilyInventionتحقیقات | Research
Comments (0)
Add Comment