وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ نون لیگ نواز شریف کی صحت پر سیاست نہ کرے ،گارنٹی کا بندوبست کرے ۔
وفاقی وزیر فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ حکومت نے بہت بڑا قدم اٹھایا ہے، شریف فیملی میں مسلم لیگ کی لیڈرشپ کی جنگ جاری ہے ،انہوں نے کہا کہ نون لیگ اب نواز شریف کی صحت پر سیاست نہ کرے اور گارنٹی کا بندوبست کرے .
وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی کا کہناہے کہ نواز شریف کی مثال آصف زرداری اور کئی دیگر ملزمان بھی حاصل کرنا چاہئیں گے بغیر کوئی پراسس اختیار کئے بھیجنا عملی طور پر ناممکن ہے۔