An accountability court in Islamabad on Monday reserved its verdict on a petition filed by former president Asif Ali Zardari for his transfer from the jail to a hospital
احتساب عدالت نے سابق صدر آصف زرداری کی جیل سے ہسپتال منتقلی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کی جیل سے ہسپتال منتقلی کی درخواست پر سماعت ہوئی،جج احتساب عدالت محمد بشیر نے درخواست پر سماعت کی،درخواست آصف زرداری کے وکیل لطیف کھوسہ نے دائرکی ،وکیل درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیاگیا ہے کہ آصف زرداری کی جان کو خطرہ ہے،جیل میں طبی سہولتیں ملناآصف زرداری کاحق ہے،عدالت سے استدعا ہے کہ سابق صدر کو جیل سے ہسپتال منتقل کیا جائے،عدالت نے درخواستگزار کے وکیل کے دلائل سننے کے بعد درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔