سینئر صحافی سلیم صافی نے دعویٰ کیاہے کہ شہبازشریف کی مجبوری نوازشریف کی بیماری اتنی نہیں ہے بلکہ اس پر ن لیگ کا پلڑا بھاری ہے ، شہبازشریف کو اس وقت اسی پارلیمنٹ سے اپنا آپ وزیراعظم بنتا ہوا دکھائی دے رہاہے ، یہ شو جے یو آئی کا تھا اور اسی کا رہے گا ،پیپلز پارٹی کو تو کچھ ریلیف مل گیاہے کیونکہ آصف زرداری کو ہسپتال منتقل کر دیاگ یاہے ، ان کو پتا ہے کہ اس کے بعد سودے بازی کرنی ہے اور ہم نے مولانا کے پریشر کو کیش کرناہے ۔
سینئر صحافی سلیم صافی نے کہاہے کہ ابھی تک مولانا نے بہت اچھی طرح کیش کیاہے ، انہوں نے ن لیگ اور پیپلز پارٹی کو اپنے پیچھے لگا دیاہے لیکن اب جو حالات ہوں گے اسے ن لیگ اور پیپلز پارٹی کیش کرے گی ، شہبازشریف اور بلاول بھٹو زرداری نے اپنے آپ کو دور رکھا ہواہے کہ ہم دھرنے کے حامی نہیں ہیں ، اس کا مطلب یہ ہے کہ ان دونوں نے ماتھے پر لگا دیاہے کہ ہم ڈیل کیلئے حاضر ہیں ، مولانا نے اپنے آپ کو بند گلی کی طرف دھکیل دیاہے ، اب انگیج منٹ ان دو بڑی جماعتوں کے ساتھ ہو گی ، بلاول اور شہبازشریف کو اچھا پیکج مل گیا تو یہ مولانا سے اور بھی پیچھے ہٹ جائیں گے اور اگر مولانا سے کوئی بات منوانی ہوئی تو یہی دو جماعتیں کر سکتی ہیں ہا ں اگر ان کو اچھا پیکج نہیں ملا تو آج ان کے دل مولانا کے ساتھ ہیں لیکن کسی وقت ان کی تلواریں بھی مولانا کے ساتھ ہوسکتی ہیں ۔
سلیم صافی کا کہناتھا کہ میاں نوازشریف اور مریم نوازشریف کسی صورت بھی ڈیل کرنے کیلئے تیار نہیں ہیں ، جوکچھ ہو رہاہے اس وقت حکومت کی پوری کوشش ہے کہ ان دونوں کو باہر بھیجا جائے اور ان سے جان چھڑوائی جائے ، اگر وہ باہر چلے جائیں تو وہ ڈیل کی علامت نہیں ہو گی ، وہ اس وقت حکومت کی مجبوری ہے کہ اگر ان کو یہاں کچھ ہو گیا تو پنجاب کو بھٹو مل جائے گا دوسر وہ الزام سے نہیں بچ پائیں گے۔