وزیراعظم عمران خان نے دو روز تک سرکاری اورسیاسی مصروفیات ترک کردی ہیں۔دنیا نیوزکے مطابق وزیراعظم عمران خان کادودن کیلئے سرکاری مصروفیت ترک کرنے کافیصلہ سامنے آیاہے۔وزیراعظم نے ہفتہ اور اتوار کیلئے سرکاری مصروفیات ترک کردی ہیں وہ یہ دوروزاپنے اہلخانہ کےساتھ بنی گالہ میں گزاریں گے۔اس دوران وہ کسی اجلاس میں شریک ہوں گے اورنہ ہی کوئی سیاسی یا سرکاری ملاقات کریں گے۔