پاکستان بھارت کی طرح حقائق پر پردہ نہیں ڈال رہا

ڈاکٹر ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ سفارت کاروں کا لائن آف کنٹرول کا دورہ اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان کچھ نہیں چھپارہا، بلکہ حقائق سامنے لارہا ہے۔

0:00/0:00
Skip in 5
0:00/0:00
Skip in 5

تفصیلات کے مطابق ملیحہ لودھی نے یواین انڈرسیکرٹری جنرل برائے سیاسی امور روزمیریڈی کارلو سے ملاقات کے موقع پر کہا کہ پاکستان بھارت کی طرح حقائق پر پردہ نہیں ڈال رہا۔یواین انڈرسیکرٹری جنرل برائے سیاسی امور سے ملاقات میں ملیحہ لودھی نے کشمیر اور ایل اوسی پر بھارتی جارحیت سے انڈرسیکرٹری کو آگاہ کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت کی مکاری اور جھوٹی بیان بازی کی اصلیت عیاں ہوگئی ہے، بھارت بیان بازی اور الزامات لگاتا ہے اس کے پاس کوئی ثبوت نہیں ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی افواج نے پانچ اگست کے بعد ہزاروں کشمیریوں کو قید کرلیا، مقبوضہ وادی میں نوجوانوں اور بچوں کو بغیر مقدمات کے گرفتار کیا گیا، بھارتی سفاکانہ اقدامات سے کشمیر میں سنگین انسانی المیہ جنم لے چکا۔

maleeha lodhipakistan-is-not-paying-attention-on-hiding-facts-like-indiaپاکستان بھارت کی طرح حقائق پر پردہ نہیں ڈال رہاٹرم کو حذف کریں: Pakistan is not paying any attention on rights like India Pakistan is not paying any attention on hiding facts like india
Comments (0)
Add Comment